انارکلی آف آراہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انارکلی آف آراہ
انگریزی Anarkali of Aarah
ہدایت کاراوناش داس
پروڈیوسر
  • پریا کپور
  • سندیپ کپور
تحریراوناش داس
ستارے
موسیقیروہت شرما
سنیماگرافیاروند کنابیرن
ایڈیٹرجبین مرچنٹ
پروڈکشن
کمپنی
پروموڈوم موشن پکچرز
تقسیم کارپی وی آر سینیماس
تاریخ نمائش
  • 24 مارچ 2017ء (2017ء-03-24)[1]
دورانیہ
113 منٹ[2]
ملکبھارت
زبانہندوستانی
باکس آفس10.78 ملین[3]

انارکلی آف آراہ (معنی:آراہ کی انارکلی) ایک بھارتی فلم ہے جسے شروعاتی فلم کار اَوِناش داس نے لکھ کر ہدایت کی۔ اس فلم میں سورا بھاسکر نے بہار کے قصبہ آراہ کی ایک رقاصہ کا کردار ادا کیا۔ اس فلم میں انارکلی کے وائس چانسلر کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی کہانی بیان ہوئی ہے۔ 24 مارچ 2017ء میں اس فلم کا اجرا ہوا ہے۔[4][5][6] اس فلم کی کارکردگی کے پیشِ نظر سورا کو 63 واں فلم فیئر ایوارڈ کے موقع پر بہترین اداکارہ (تنقیدی) کے لیے نامزد کیا گیا۔

پلاٹ[ترمیم]

انارکلی آف آرہ انارکلی کی کہانی ہے جو زندگی گزارنے کے لیے عوامی تقریبات میں دوغلے معنی رکھنے والے گانے گا کر ناچتی ہے۔ ایک اسٹیج شو کے دوران وائس چانسلر دھرمیندر چوہان کے مدِّ مقابل آتی ہے جو انارکلی کو پریشان کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ دونوں کے درمیان کشیدگی بڑھاتا ہے۔ دھرمیندر کے ہاتھ میں اقتدار ہے، لیکن انارکلی اپنی زندگی میں درپیش چنوتیوں سے ہار مان لینے سے انکار کر دیتی ہے اور سختی سے دفاع کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔

اداکاری کے ستارے[ترمیم]

  • سورا بھاسکر - انارکلی
  • سنجے مشرا - وائس چانسلر دھرمیندر چوہان
  • پنکج ترپاٹھی - رنگیلا
  • اشتیاق عارف خان - ہرامان تواری
  • وجے کمار - انسپکٹر چلبل پانڈے
  • اپسیتا چکرابرتی سنگھ - چمکی رانی
  • منموہن جوشی - فیاض بھائی
  • ابھیشیک شرما - سکھیلال سپاہی
  • وشواس بھانو - دکھیلال سپاہی
  • میور مور - انور
  • نتن اروڑا[4] - اسٹوڈیو کا مالک

فلم سازی[ترمیم]

فلم انارکلی آف آراہ کے ہدایتکار اوناش داس کے مطابق اس نے ایک بار بھوجپوری لوک فنکارہ تارابانو فیض آبادی کا ایک موسیقی ویڈیو دیکھا جس میں وہ ایک نغمہ ہرے ہرے نیبوا گا کر ناچتی ہے، جس سے اسے اس فلم کی فلم سازی کی طرف مائل کر دیا۔

انتخابِ اداکار[ترمیم]

پہلے وفلم انارکلی آف آراہ کے مرکزی کردار انارکلی کے لیے رچا چڈا کو نامزد کیا تھا۔ لیکن اس نے اس فلم میں اداکاری نبھانے سے انکار کر دیا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اوناش داس ایک شروعاتی فلمی ہدایتکار ہے اور اس کی ریلیز ہونے کی بھی امید نہیں کیونکہ اس وقت رچا جن فلموں میں کام کر رہی تھی ان کے مقابلے یہ کم تخمینہ والی فلم تھی۔[7][8][9]

موسیقی و نغمے[ترمیم]

انارکلی آف آراہ
ساؤنڈ ٹریک البم از
رلیز27 فروری 2017ء (2017ء-02-27)[10]
صنفFeature film soundtrack
طوالت38:58
لیبلZee Music Company
بیرونی آڈیو
audio icon Audio Jukebox یوٹیوب پر

فلم انارکلی آف آراہ میں کل دس نغمے ہیں جن کی موسیقی کی کمپوزنگ روہت شرما نے کی ہے اور رام کمار سنگھ، رویندر رندھاوا، پرشانت انگول، ڈاکٹر ساگر اور اوناش داس نے فلم کے لیے نغمے لکھے۔[11][12]

نغمہ
نمبر.عنوانبولگلوکارطوالت
1."دونالیا میں جنگ"رام کمار سنگھسواتی شرما05:15
2."لہنگا جھانکے"رویندر رندھاوااندو سونالی02:49
3."اے ساقی اوہ"رام کمار سنگھپونی پانڈے03:57
4."بدنام جیا دے گاڑی"رویندر رندھاواریکھا بھاردواج06:20
5."من بے قید ہوا"پرشانت انگولسونو نگم04:18
6."مورا پیا مطلب کا یار"ڈاکٹر ساگرسواتی شرما03:41
7."سا را را را"رویندر رندھاواپونی پانڈے07:32
8."میرا بالم بمبیا"اوناش داسپونی پانڈے02:33
9."ہمرے جوبنا پہ"اوناش داساندو سونالی01:27
10."لال لال چیکوا"رویندر رندھاواروہت شرما01:06
کل طوالت:38:58

اعزازات و نامزدگیاں[ترمیم]

تاریخِ تقریب اعزاز زمرہ حاصل شدگان نتیجہ حوالہ جات
16 جنوری 2018 فلمز آف انڈیا آن لائن ایوارڈز بہترین اداکارہ- اہم کردار سورا بھاسکر نامزد [13]
بہترین معاون اداکار سنجے مشرا نامزد
بہترین اصلی اسکرین پلے اوناش داس نامزد
بہترین مکالمے نامزد
خصوصی تذکرہ (موسیقی ہدایتکار) روہت شرما فاتح
20 جنوری 2018 فلم فیئر اعزازات بہترین اداکارہ (تنقیدی) سورا بھاسکر نامزد [14]
20 مارچ 2018 نیوز18 ریل مووی ایوارڈز بہترین اداکارہ سورا بھاسکر نامزد [15]
بہترین فن / پروڈکشن ڈیزائن اشونی شری واستو نامزد

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Anaarkali of Aarah - 2017"۔ FilmiBeat۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  2. "Anaarkali of Aarah - Cast"۔ بالی وڈ ہنگامہ۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  3. "Anaarkali of Aarah - Box Office"۔ Box Office India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  4. ^ ا ب "Anarkali of Arrah movie review: Bold, beautiful and endearing"۔ دکن کرانیکل۔ 21 April 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017 
  5. "Swara Bhaskar to return in and as 'Anarkali of Arrah'"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 11 February 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017 
  6. "Language Games: Anarkali of Arrah"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2017 
  7. "Richa turned down Anarkali of Aarah right before signing the film: Avinash Das"۔ دکن کرانیکل۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  8. "Sandiip Kapur: You Won't Miss A Hero In Anaarkali Of Aarah"۔ Koimoi۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  9. "Anaarkali of Aaraah (Original Motion Picture Soundtrack)"۔ آئی ٹیونز۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  10. "Anaarkali of Aarah - Rohit Sharma"۔ Saavn۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  11. "Anaarkali of Aarah - 2017 - Zee Music - Rohit Sharma"۔ Gaana۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2018 
  12. "FOI Online Awards"۔ FOI Online Awards (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018 
  13. "63rd Jio Filmfare Awards 2018: Official list of nominations - Times of India"۔ The Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2018 
  14. "Reel Movie On Screen Awards 2018 | Best Film, Actor, Actress, Director and More"۔ News18 (بزبان انگریزی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2018 

بیرونی روابط[ترمیم]