سٹریڈین
اسٹریڈین (انگریزی: Steradian) بین الاقوامی نظام اکائیات میں زاویۂ مجسمہ کی پیمائش کی معیاری اکائی ہے۔ اور اسے علامت sr سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ سہ ابعادی ہندسہ میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ ریڈین سے مطابقت رکھتا ہے۔ ریڈین مستوی زاویوں کا تعین کرتا ہے۔ اور دائرے کے محیط کے کچھ حصے کو گھیرتا ہے جبکہ سٹریڈین وہ مخروطی زاویہ ہوتا ہے جو کسی کرے کی سطح کے کچھ رقبے کو گھیرتا ہے۔ سٹریڈین ریڈین کی طرح ایک بے بُعدی اکائی ہے۔ مخروطی زاویہ کا کُرے کا گھیرا ہوا رقبہ اور کُرے کی سطح کا کْرے کے مرکز سے فاصلہ یعنی رداس کا مربع بُعدی ہیں۔ اس نسبت کے دونوں شمار کنندہ اور مخرج (نسب نما) بُعدی ہیں۔
A/r^2
جیسا کہ (بے بُعدی) L2/L2=1
تاہم یہ دو بے بُعدی مقداروں کے فرق کے لیے مفید ہے۔ اس لیے علامت sr زاویہ مجسمہ کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اشعاعی شدت کو واٹ فی سٹریڈین (W⋅sr−1) سے ناپا جاتا ہے۔ سٹریڈین ابتدا میں بین الاقوامی نظام اکائیات میں ضمنی اکائی تھی جسے 1995 عیسوی میں ایس آئی ماخوذ اکائیوں میں شامل کیا گیا۔
کسی جسم کا سٹریڈین میں زاویۂ مجسمہ اس جسم کے اکائی کُرے (unit sphere) کے اس رقبے کے ٹکرے یا قاش(segment) کے برابر ہے جو وہ گھیرتا ہے۔ سٹریڈین میں زاویۂ مجسمہ اکائی کُرے کے رقبے کے ٹکرے کے برابر اسی طرح ہے جس طرح ریڈین میں مستوی زاویہ اکائی دائرے (unit circle) کی قوس کی لمبائی کے برابر ہوتا ہے۔ اس لیے جس طرح ریڈین میں مستوی زاویے میں دائرے کی قوس کی لمبائی اور دائرے کے رداس کے درمیان نسبت پائی جاتی ہے بالکل اسی طرح سٹریڈین میں کُرے کے ٹکرے کے رقبے اور کرے کے رداس کے مربع میں نسبت پائی جاتی ہے۔ ان کے درمیان یہ نسبت ہے۔
Ω=A/r^2
جہاں A ایک کروی سطحی رقبہ ہے۔ اور r کرے کا رداس ہے۔