آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شہرام سرمدی
|
معلومات شخصیت
|
---|
پیدائش |
سنہ 1975ء (عمر 48–49 سال) |
عملی زندگی
|
پیشہ |
شاعر |
|
|
درستی - ترمیم |
شہرام سرمدی (پیدائش: 20 اکتوبر 1975ء) اردو زبان کے شاعر ہیں۔ شہرام تہران میں واقع بھارتی سفارت خانہ سے بھی منسلک ہیں۔[1]
شہرام کا مشہور شعر یہ ہے:
بنام عشق اک احسان سا ابھی تک ہے | | وہ سادہ لوح ہمیں چاہتا ابھی تک ہے |
بنام عشق اک احسان سا ابھی تک ہے
|
|
وہ سادہ لوح ہمیں چاہتا ابھی تک ہے
|
مشہور غزل:
بدل جائے گا سب کچھ یہ تماشا بھی نہیں ہوگا | | نظر آئے گا وہ منظر جو سوچا بھی نہیں ہوگا |
ہر اک لمحہ کسی شے کی کمی محسوس بھی ہوگی | | کہیں بھی دور تک کوئی خلا سا بھی نہیں ہوگا |
وہ آنکھیں بھی نہیں ہوں گی کہیں جو ان کہی باتیں | |
ہوا میں سبز آنچل کا وہ لہرا بھی نہیں ہوگا |
سمٹ جائے گی دنیا ساعت امروز میں اک دن | | شمار زیست میں دیروز و فردا بھی نہیں ہوگا |
مگر قد روز و شب کا دیکھ کر حیران سب ہوں گے | | مدار اپنا زمیں نے گرچہ بدلا بھی نہیں ہوگا |
عجب ویرانیاں آباد ہوں گی قریہ در قریہ | | شجر شاخوں پہ چڑیوں کا بسیرا بھی نہیں ہوگا |