فربری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فربری
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 846ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بخارا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 1 اپریل 932ء (85–86 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ محدث ،  عالم   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد بن یوسف فربری (پیدائش: 846ء— وفات: اپریل 932ء) محدث، عالم اور فقیہ تھے۔امام بخاریؒ کے خاص تلامذہ(شاگرد) میں سے ہیں۔

سوانح[ترمیم]


فربر بفتح الفارء و الراء سکون الباء دریائے جیحون کے کنارہ پر ایک آباد شہر ہے اور بخارا سے قریب ہے۔[1] یہ سب سے پچھلے وہ شخص ہیں جنھوں نے امام بخاری سے صحیح بخاری روایت کی۔[2] 231ھ میں بخارا کے قریبی علاقے فربر میں پیدا ہوئے۔ہوئی۔ لوگ صحیح بخاری شریف پڑھنے اطراف عالم سے ان کے پاس آتے۔

نام نامی[ترمیم]

آپ کا نام محمد بن یوسف بن مطر بن صالح بن بشر ہے۔[3] صحیح بخاری کے متعدد مقامات میں قال الفربری موجود ہے۔ یہ وہ مقامات ہیں جہاں فربری امام المحدثین امام بخاری کی روایات یا سند کے متعلق کچھ فوائد بتانا چاہتے ہیں یا اس قدر حصہ ان کو بواسطہ پہنچا، خود امام صاحب سے نہیں سنا[4]

وفات[ترمیم]

ماہِ ربیع الاول 320ھ مطابق اپریل 934ء میں فوت ہوئے۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ابن اخلکان
  2. مقدمۃ الفتح
  3. شمس الدین الذہبی: تاریخ الاسلام، جلد 23، صفحہ 613۔ رقم الترجمہ 486۔ مذکورہ واقعات تحت سنہ 320ھ۔ مطبوعہ دارالکتاب العربی، بیروت، لبنان، 1993ء
  4. انساب سمعانی
  5. شمس الدین الذہبی: تاریخ الاسلام، جلد 23، صفحہ 613۔ رقم الترجمہ 486۔ مذکورہ واقعات تحت سنہ 320ھ۔ مطبوعہ دارالکتاب العربی، بیروت، لبنان، 1993ء