مس ورلڈ خطاب پانے والی بھارتی خواتین کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

1966ء سے وقتًا فوقتًا بھارتی خواتین مس ورلڈ کا خطاب اور تاج پہنتی آئی ہیں۔ اس کی فہرست نیچے درج ہے:

  1. ریٹا فاریا: ریٹا فاریا بھارت اور ایشیا کی پہلی خاتون تھی جسے مس ورلڈ مقابلہ حسن کا تاج 1966ء میں پہنایا گیا تھا۔ اس حسینہ کا جنم ممبئی میں ہوا تھا۔ مس ورلڈ جیتنے کے بعد اس نے ایوز ویکلی مس انڈیا کانٹیسٹ بھی جیتا تھا۔ اس کے بعد اس نے ماڈل بننے کا کام چھوڑ کر طب کی تعلیم کو ترجیح دی۔ وہ مس انڈیا مقابلہ حسن 1998ء میں جج بنی اور کچھ مس ورلڈ مقابلوں میں بھی جج کے فرائض انجام دے چکی ہے۔[1]
ایشوریہ رائے
  1. ایشوریا رائے جو اپنی شادی کے بعد ایشوریا رائے بچن کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ وہ 1994ء میں مس یونیورس مقابلہ حسن جیت چکی ہیں۔ وہ کئی اداکاری کے انعامات بھی حاصل کر چکی ہیں۔[1]
  2. ڈائنا ہیڈن ایک بھارتی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ 1997ء میں انھوں نے فیمینا مس انڈیا مقابلہ حسن جیتا اور اسی سال وہ مس یونیورس بھی بنی۔ ان کا تعلق حیدرآباد، دکن سے ہے۔ وہ ایک اینگلوانڈین خاندان میں پیدا ہوئی ہیں۔ وہ ایک ایوینٹ مینیجمنٹ کمپنی اینکور کے لیے بھی کام کر چکی ہیں۔[1]
  3. یوکتا موکھی ایک بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ وہ 1999ء میں مس یونیورس مقابلہ حسن جیت چکی ہیں جو اولمپیا تھیئٹر، لندن میں منعقد ہوا تھا۔ خطاب پانے کے وقت ان کی عمر 22 سال تھی۔[1]
  4. پرینکا چوپڑا 18 جولائی 1982ء کو جمشید پور،بہار (حالیہ؛جھاڑکھنڈ) میں پیدا ہوئی۔ سابق مس ورلڈ اوربھارتی اداکارہ 33 سالہ پرینکا چوپڑاکی شہرت اب بولی ووڈ سے نکل امریکا بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔2015میں بولی ووڈ فلم باجی راﺅ مستانی میں شاندار پرفارمنس ے بڑھ کر انھیں امریکی ٹی وی شوکوانٹیکو(Quantico) سے عالمگیر پہچان ملی ہے۔ ایک بھارتی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز ہے۔ امریکا کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر پرینکا چوپڑا کی تصاویر آویزاں نظر آتی ہیں۔ پرینکا کو حال ہی میں اس ڈرامے کے لیے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔2015میں انھیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پربھارت کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔ پرینکا2014سے معروف میگزین ایلے(Elle) کے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ ایک برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے گذشتہ دس برسوں میں چار مرتبہ انھیں ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔
  5. مانوشی چھیلر مس ورلڈ کا اعزاز پانے والی بھارتی حسینہ ہیں۔ یہ خطاب انھوں نے 2017ء میں حاصل کیا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "List of Indian Miss World and Miss Universe Winners"۔ 11 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2017