جھارکھنڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(جھاڑکھنڈ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بھارت کے نقشے میں ریاست جھارکھنڈ کو نمایاں کیا گیا ہے

جھارکھنڈ (ہندی: झारखण्ड)مشرقی بھارت کی ایک ریاست ہے۔ یہ 15 نومبر 2000ء کو ریاست بہار کو تقسیم کر کے تشکیل دی گئی۔ ریاست کی سرحدیں شمال میں بہار، مغرب میں اتر پردیش اور چھتیس گڑھ، جنوب میں اڑیسہ اور مشرق میں مغربی بنگال سے ملتی ہیں۔ 79 ہزار 714 مربع کلومیٹر (30 ہزار 778 مربع میل) پر پھیلی ریاست جھارکھنڈ کا دارالحکومت صنعتی شہر رانچی ہے جبکہ جمشید پور ریاست کا سب سے بڑا شہر ہے۔ جھارکھنڈ کا مطلب "جنگلاتی زمین" ہے۔

2001ء کی مردم شماری کے مطابق ریاست کی آبادی 32.96 ملین ہے، جس میں سے 68.6 فیصد ہندو مت کی پیروکار ہے جبکہ مسلمانوں کی آبادی 13.84 فیصد ہے۔ 13 فیصد آبادی مظاہر پرست قبائلی باشندوں پر مشتمل ہے۔

جھارکھنڈ 1967ء کے بعد سے عسکریت پسند اشتراکی نکسل وادیوں کا گڑھ رہی ہے اور اب تک باغیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان جنگ میں 6 ہزار سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں۔