مندرجات کا رخ کریں

مظاہر علوم جدید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مظاہر علوم جدید
قسماسلامی تعلیمی ادارہ
قیام1988 مئی 13؛ 36 سال قبل (13-05-1988)
اصل ادارہ
مظاہر علوم (1988ء میں علٰحدگی)
ریکٹرمحمد عاقل سہارنپوری
مقامسہارنپور، بھارت

مظاہر علوم جدید سہارنپور، بھارت میں واقع ایک اسلامی تعلیمی ادارہ ہے، جو 1988ء میں مظاہر علوم سے علاحدہ مدرسہ کے طور پر قائم کیا گیا۔ یہ ’’مظاہر علوم‘‘ کے نام سے ایک ماہانہ جریدہ شائع کرتا ہے۔[1][2] محمد عاقل سہارنپوری مدرسہ کے موجودہ ناظم اور شیخ الحدیث ہیں۔[3]

تاریخ

[ترمیم]

مظاہر علوم جدید کے پہلے مہتمم مفتی عبد العزیز تھے، جنھوں نے ابتدا سے 1991ء تک اس عہدے پر رہ کر خدمات انجام دیں۔[4] سلمان مظاہری نے 1996ء سے 20 جولائی 2020ء تک بحیثیت ناظمِ مظاہر جدید خدمات انجام دیں۔[5]

مدرسہ کا قریب سے نظارہ

مظاہر جدید میں 1988ء میں "امین عام" (جنرل سیکرٹری) کا عہدہ اختیار کیا گیا اور 13 مئی 1988ء کو محمد طلحہ کاندھلوی پہلے امینِ عام مقرر کیے گئے، جنھوں نے 1993ء تک اس عہدے پر رہ کر خدمات انجام دیں۔[6][2]

قابل ذکر شخصیات

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

مآخذ

[ترمیم]
  1. قاسمی 2013, pp. 347–348.
  2. ^ ا ب سہارنپوری 2005, p. 379.
  3. "جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کی مجلس شوریٰ کا اجلاس اختتام پذیر"۔ ہندوستان سماچار۔ 21 مارچ 2022۔ 19 فروری 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2023 
  4. سہارنپوری 2005, pp. 375–376.
  5. "مولانا سلمان صاحب مظاہری کی رحلت عالم اسلام بالخصوص جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے لئے ناقابل تلافی خسارہ"۔ AsreHazir۔ 20 جولائی 2020۔ 21 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مئی 2021 
  6. رفیع الدین حنیف قاسمی (ستمبر 2019ء)۔ مدیر: محمد سلمان بجنوری۔ "مولانا محمد طلحہ: حیات و خدمات"۔ ماہنامہ دارالعلوم۔ دارالعلوم دیوبند۔ 103 (9): 47–49۔ 27 مارچ 2024ء میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 اپریل 2020ء 

کتابیات

[ترمیم]