مقبرہ ارطغرل غازی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ارطغرل غازی کا مقبرہ، سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد اور سلجوقی ارطغرل کا مقبرہ صوبہ بیلیجک، سوغوت میں واقع ہے۔

تعمیر[ترمیم]

مقبرے کی تعمیر تیرہویں صدی کے آخر میں ہوئی، لیکن اس کی درست تاریخ کا تعین کرنا مشکل ہے۔ اس کو پہلے عثمان اول نے مجرد قبر کے طور پر تعمیر کیا تھا، بعد میں یہ محمد اول نے اس پر ایک مقبرہ تعمیر کرایا تھا۔ 1757ء میں مصطفٰی ثالث کے دور میں، اس کی مرمت اس طرح کی گئی تھی جیسے اسے دوبارہ تعمیر کیا گیا ہو اور اصل عمارت کی ہیت تبدیل کردی گئی۔ 1886ء میں عبدالحمید ثانی نے بحال کیا اور اس کے ساتھ ہی وضوکے لیے ایک چشمہ بھی تعمیر کیا گیا۔

ارطغرل غازی کا مقبرہ مسدس شکل کا ہے جس پر ایک گنبد بنایا گیا ہے، اس کا دروازہ مستطیل اور ایک چھوٹی سی چھونپڑی نما چھت جیسا ہے، جس سے گذر کر مسدس نما مقبرہ میں پہنچا جا سکتا ہے۔ اس دروازے کے زرہ آگے کر کے دو کھڑکیاں ہیں۔ مقبرے کی دیواریں پتھروں کی ایک قطار اور اینٹوں کی صفوں سے بنی ہیں۔ مستطیل کھڑکیاں مقبرے کے اندر مغرب اور جنوب مشرق کی دیواروں میں بھی کھڑکیاں رکھی گئیں ہیں۔

تصاویر[ترمیم]

مقبرے کو 360° پر آن لائن دیکھا جا سکتا ہے۔

قبر أرطغرل غازي بمدينة سوغوت، الذي يوجد داخل مبنى سداسي الأضلاع فوقہ قبة۔
قبر أرطغرل غازي بمدينة سوغوت، الذي يوجد داخل مبنى سداسي الأضلاع فوقہ قبة۔

حوالہ جات[ترمیم]