مندرجات کا رخ کریں

منظر سینٹ جیروم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منظر سینٹ جیروم – 1526ء/ 1527ء

منظر سینٹ جیروم ایک تاریخی تصویر ہے جسے اطالوی مصور پارمیجیانینو نے 1526ء سے 1527ء کے درمیانی عرصہ میں تخلیق کیا۔ اب یہ اطالوی شاہکار نیشنل گیلری، لندن، مملکت متحدہ میں موجود ہے۔

تاریخ

[ترمیم]

اِس تصویر کی تخلیق کے لیے روم کی ایک نامور خاتون ماریا بفالینی جو انتونیو کاسیالوپی کی بیوی تھی، نے اطالوی مصور پارمیجیانینو کو 3 جنوری 1526ء کو معاوضہ فراہم کیا تھا تاکہ وہ سینٹ جیروم کی تصویر اُس کے خاندانی کلیسا سان سالواتور لاؤرو کے لیے تیار کرے۔ اِس معاہدے کو "Francesco Mazola de Parma" کا نام دیا گیا تھا۔ روم کے آخری عہد نشاۃ ثانیہ کے سوانح نگار جارجیو وساری کے مطابق یہ تصویر تب تیار کی گئی جب سقوط روما (1527ء) کے دوران شاہی رومی فوجی دستے شہر روم کو تباہ کر رہے تھے۔ پارمیجیانینو اُس وقت جنگی تاوان اداء کرنے کے قابل تھا جبکہ اُس کا چچا اُس وقت روم میں ہی مقیم تھا۔ اِس کشمکش میں یہ تاریخی تصویر سانتا ماریا دیلا پیس نامی گرجا میں چھپا دی گئی تھی۔

1558ء میں جب کہ پارمیجیانینو کو انتقال کیے 18 سال گذر چکے تھے، تو ماریا بفالینی کے خاندان نے اِس تاریخی تصویر کو چیتتا دی کاستیلو کے گرجا میں نصب کروایا جہاں یہ ایک انگریز مصور جیمز ڈیورنو کی تحقیق کی وجہ بنی رہی کہ آخر کار اِس تصویر کا مصور کون تھا؟۔ 1790ء میں ایک تحقیق سے یہ معلوم کر لیا گیا کہ اِس تاریخی تصویر کو اطالوی مصور پارمیجیانینو نے 1526ء سے 1527ء کے وسطی زمانہ میں تخلیق کیا تھا جبکہ وہ روم شہر میں مقیم تھا۔ 1790ء میں یہ تصویر روم میں فروخت کردی گئی اور اِس کی قیمت 1,500 سکے تجویز کی گئی تھی۔ مملکت متحدہ کے مارکوئیس البیرکون نے اِسے خرید لیا۔ کئی سال ہاتھوں ہاتھ فروخت ہونے کے بعد یہ تصویر 1826ء میں نیشنل گیلری، لندن میں پہنچ گئی۔

تصویر کے زیریں جانب سینٹ جیروم کو سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

تصویر کا مرکزی خیال

[ترمیم]

یہ تاریخی تصویر دو مختلف مرکزی خیالات کی حامل ہے۔ اولاً زیریں جانب سینٹ جیروم کو سوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے ہاتھوں میں صلیب ہے۔ قریب ہی زیریں جانب یحییٰ علیہ السلام کی شبیہ بنائی گئی ہے جن کے ہاتھوں میں ایک دراز صلیب دکھائی گئی ہے اور دائیں طرف اُن کے ہاتھ کا اِشارہ بالائی جانب یسوع اور اُن کی والدہ مریم علیہا السلام کی طرف دکھایا گیا ہے جبکہ مریم علیہا السلام کی پشت کی جانب روشنی دکھائی گئی ہے۔

طول و عرض

[ترمیم]

تصویر نقاشی رنگ روغن کا شاہکار ہے جس کا طول 135 انچ (11.25 فٹ) ہے اور عرض 59 انچ (4.91667 فٹ) ہے۔

موجودہ مقام

[ترمیم]

منظر سینٹ جیروم 1826ء سے نیشنل گیلری، لندن کی ملکیت ہے اور نیشنل گیلری، لندن میں موجود ہے۔[1]

مزید دیکھیے

[ترمیم]
  • de Castris, Pierluigi Leone (2003). Parmigianino e il manierismo europeo. Cinisello Balsamo: Silvana editoriale. pp. 236–237.

حوالہ جات

[ترمیم]