موہرا مرادو
ٹیکسلا میں موہرا مرادو خانقاہ کا بڑا اسٹوپا | |
مقام | ٹیکسلا, پاکستان |
---|---|
متناسقات | 33°45′39″N 72°51′38″E / 33.760821°N 72.860635°E |
قسم | اسٹوپا اور خانقاہ |
اہم معلومات | |
ماہرین آثار قدیمہ | سر جان مارشل |
رسمی نام | Taxila |
معیار | iii, iv |
نامزد | 1980 |
حوالہ نمبر | 139 |
موہرا مرادو ٹیکسلا، پاکستان کے نزدیک واقع ایک قدیم بدھ اسٹوپا اور خانقاہ کا کھنڈر ہے۔[1] یہ علاقہ نہایت خوبصورت اور پہاڑوں سے گھرا ہوا ہے۔ یہاں رہنے والے بدھ راہب ایک طرف تو تنہائی میں عبادت کر سکتے تھے تو دوسری طرف ڈیڑھ کیلومیٹر پر واقع سرسکھ کے شہر بھیک مانگنے جا سکتے تھے۔ یہ شہر دوسری صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس طرح سے کشن سلطنت سے تعلق رکھتا ہے۔
یہ کھنڈر تین حصوں بڑے استوپہ، نذر کے استوپہ اور درسگاہ پر مشتمل ہیں اور 1980ء سے یونیسکو کی عالمی ورثہ کی فہرست میں ٹیکسلا کے تحت شامل ہیں۔
کھدائی
[ترمیم]موہرا مرادو کے کھنڈر کی کھدائی پہلی مرتبہ سر جان مارشل کی زیر نگرانی عبد القادر نے 1914 تا 1915 میں کی۔ بڑا ستوپہ 75ء4 میٹر بلند بنیاد پر تعمیر کیا گیا ہے۔ چھوٹا ستوپہ جو نذر کا ستوپہ ہے بڑے ستوپہ کے ساتھ ہی واقع ہے۔
خانقاہ
[ترمیم]قدیمی درسگاہ میں طالب علموں کے لیے 27 کمرے موجود ہیں جو ایک مرکزی تالاب کے ارد گرد واقع ہیں۔ مستطیل شکل کے اس تالاب کی گہرائی نصف میٹر تھی اور اس کا پانی مذہبی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ بارش کا پانی چھت سے لکڑی کے پرنالوں کے راستہ تالاب میں گرتا تھا۔ تالاب میں اترنے کے لیے چاروں طرف زینے موجود ہیں۔ درسگاہ میں ایک باورچی خانہ بھی موجود ہے اور ایک کنواں بھی جو آج بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ بدھ کے مجسمے درسگاہ کے صحن اور طالب علموں کے کمروں میں بکثرت موجود ہیں۔ درسگاہ میں ایک طرف اجتماع کا بڑا کمرہ بھی بنا ہوا ہے۔
یہ درسگاہ دو منزلہ تھی۔ دوسری منزل تک جانے کے لیے ایک کمرے میں سے زینے جاتے تھے۔ دیواروں کی چوڑائی کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شائد تیسری منزل بھی بنائی گئی تھی۔
یادگار
[ترمیم]ایک خاص یادگار درسگاہ کے ایک کمرہ میں موجود ہے۔ غالبا یہ ایک استاد کی یاد میں تعمیر کی گئی تھی جو اس کمرہ میں رہتا تھا۔ یہ یادگار قریبا 4 میٹر بلند ہے اور اس کے بعض حصے رنگین تھے۔
گیلری
[ترمیم]-
موہرا مرادو کے کھنڈر کا نقشہ
-
موہرا مرادو کا کنواں جو اب بھی زیر استعمال ہے
-
درسگاہ کی دوسری منزل کو جانے والے زینے
-
موہرا مرادو کی درسگاہ کا کمرہ اجتماع۔ کمرے میں موجود ستونوں کی بنیادوں کے نشان موجود ہیں
-
درسگاہ کا تلاب
-
درسگاہ میں موجود ایک یادگار جو غالبا ایک استاد کی یاد میں تعمیر کی گئی
-
درسگاہ کی دیوار۔ دائیں طرف والا حصہ اصل ہے جبکہ بائیں طرف والا حصہ نو تعمیر شدہ ہے
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ S Gohar، T Garttan (2019)۔ "State of conservation and scope of archaeotourism and development of ancient Buddhist sites of Punjab" (PDF)۔ Speaking Archaeologically۔ 2 (1)[مردہ ربط]