میراتھن
میراتھن (Marathon) ایک لمبے فاصلے کی دوڑ ہے۔ دوڑ کی لمبائی 42.195 کلومیٹر (26میل اور 385 گز) ہے۔
تاریخ
[ترمیم]میراتھن دوڑ کا تعلق ایک تاریخی واقع سے ہے۔ 390 قبل مسیح میں ایران اور یونانی ریاست ایتھدنز کی یونان کے علاقے میراتھن کے مقام پر جنگ ہوئی تھی۔ یہ جنگ ایتھنز نے جیت لی۔ ایتھنز کے سپاہیوں نے اہالیان ایتھنز کو اس خوشخبری کی اطلاع دینے کے لییئے ایک یونانی سپاہی فائیڈیپیڈس کو ایتھنز بھیجا۔ وہ بغیر رکے ہوئے بھاگتا ہوا ایتھنز پہنچا شہر والوں کو جنگ کے نتیجے کی اطلاع دی اور مرگیا۔ یہ کہانی پلوٹارک کی ہے۔
یونانی تاریخ دان ہیروڈوٹس کے مطابق فائیڈیپیڈس ایک پیغام بر تھا جو ایتھنز سے سپارٹا مدد لینے کے لیے گیا۔
جدید تاریخ میں پہلی میراتھن دوڑ 1896 کو پہلے اولمپک کھیلوں منعقدہ ایتھنز یونان میں ہوئی۔ عورتوں کی میراتھن دوڑ پہلی بار 1984 کے اولمپک کھیلوں منعقدہ لاس اینجلس امریکہ میں شروع ہوئی۔
لمبائی
[ترمیم]شروع میں میراتھن دوڑ کی لمبائی مستقل نہ تھی چنانچہ یہ بدلتی رہی۔ لیکن 1924 سے یہ مستقل ہے۔
سال | فاصلہ (کلومیٹر) | فاصلہ (میل) |
---|---|---|
1896 | 40 | 24.85 |
1900 | 40.26 | 25.02 |
1904 | 40 | 24.85 |
1906 | 41.86 | 26.01 |
1908 | 42.195 | 26.22 |
1912 | 40.2 | 24.98 |
1920 | 42.75 | 26.56 |
1924 سے اب تک | 42.195 | 26.22 |
عالمی ریکارڈ
[ترمیم]مردوں کے لیے میراتھن دوڑ کا عالمی ریکارڈ 2 گھنٹے، 4 منٹ اور 55 سیکنڈ ہے جو کینیا کے کھلاڑی پال ٹرگٹ نے برلن میراتھن میں 28 ستمبر 2003 میں قائم کیا۔
عورتوں کے لیے میراتھن دوڑ کا عالمی ریکارڈ 2 گھنٹے، 15 منٹ اور 25 سیکنڈ ہے جو برطانیہ کی کھلاڑی پاؤلہ ریڈکلف نے لندن میراتھن میں 13 اپریل 2003 میں قائم کیا۔
میراتھن دوڑیں
[ترمیم]اس وقت دنیا بھر میں 800 کے قریب سالانہ میراتھن دوڑیں ہوتی ہیں۔ بڑی دوڑیں بوسٹن، نیو یارک، شکاگو، لندن اور برلن میں ہوتی ہیں۔ سب سے مشہور میراتھن دوڑ بوسٹن میں ہر سال اپریل میں منعقد ہوتی ہے۔
30 جنوری 2005 کو لاہور میں پہلی بار میراتھن دوڑ ہوئی جس کا نام دوڑ میرے لاہور رکھا گيا۔ 17500 لوگوں نے اس میں حصہ لیا۔ جنوبی افریقہ کے زیکو موپولوکینگ 2:16:57 کے وقت سے جیت گئے۔
29 جنوری 2006 کو آخری لاہور میراتھن منعقد ہوئی۔
14 جنوری 2007 کو اس سال کی لاہور میراتھن ہوئی ہے جسے ایتھیوپیا کے کھلاڑی کسیمیا ایرامتھیا نے جیت لی ہے۔
اولمپک تمغا یافتہ
[ترمیم]مرد
[ترمیم]خواتین
[ترمیم]مزید دیکھیے
[ترمیم]-
قدیم یونان کے مرتبان پر دوڑ کا منظر
-
دوڑ میرے لاہور 2005 کا پوسٹر
-
دوڑ میرے لاہور 2006 کا پوسٹر
-
فن لینڈ ہیلسنکی میراتھن 2005 کی ایک کھلاڑی
بیرونی روابط
[ترمیم]- ↑ The IOC attributes Théato's medal to France, despite later sources finding that his nationality was لکسمبرگish.
- ↑ Corey is described in the 1904 Games report as a "Frenchman wearing the colors of the Chicago Athletic Association", but the IOC attributes his medal to the United States.
- ^ ا ب Both Sohn Kee-chung (Son Kitei) and Nam Sung-yong (Nan Shoryu) were from Korea. The IOC attributes both medals to Japan due to Korea being a کوریا جاپانی تسلط میں at the time. All Korean Olympians during the Japanese colonial rule could only participate in the games as a representative of Japan and had to compete with Japanese names instead of their original Korean names. However, some sources still refer to Son Kitei as the first Korean to win an Olympic marathon today.