ناردرن کرکٹ ٹیم
افراد کار | |
---|---|
کپتان | شاداب خان |
کوچ | محمد مسرور |
مالک | ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن |
منیجر | شکیل احمد |
معلومات ٹیم | |
نیلا سرخ | |
تاسیس | 2019 |
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی | |
ثانوی ہوم گراؤنڈ | قائداعظم اسٹیڈیم، میرپور،آزاد کشمیر |
تاریخ | |
قائد اعظم ٹرافی جیتے | 0 |
پاکستان کپ جیتے | 0 |
قومی ٹی/20 کپ جیتے | 1 |
ناردرن کرکٹ ٹیم پاکستان کی ایک ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم ہے جو اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ گھریلو فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی 20 کرکٹ مقابلوں میں حصہ لیتی ہے، یعنی قائد اعظم ٹرافی، پاکستان کپ اور قومی ٹی/20 کپ۔ یہ ٹیم ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام ہے۔
تاریخ
[ترمیم]ٹیم کو 31 اگست 2019 کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلان کردہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے کے ایک حصے کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ [1] یہ ٹیم پاکستان کے شمالی علاقوں کی نمائندگی کے لیے تشکیل دی گئی تھی جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ 3 ستمبر 2019 کو پی سی بی نے ٹیم کے لیے اسکواڈ کی تصدیق کی۔ [2] عماد وسیم کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا۔ ناردرن نے فائنل میں 52 رنز سے بلوچستان کو شکست دے کر اپنا پہلا قومی ٹی ٹونٹی کپ جیتا۔ [3]
موجودہ دستہ
[ترمیم]- شاداب خان (c)
- محمد نواز (ن ک)
- روحیل نذیر (وک)
- علی عمران
- آصف علی
- حیدر علی
- حارث رؤف
- عماد وسیم
- محمد موسی
- ناصر نواز
- سلمان ارشد
- سہیل اختر
- سہیل تنویر
- عمر امین
- زمان خان
- ذیشان ملک