نیتا مہتا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نیتا مہتا ایک ہندوستانی شیف [1] مصنفہ [2] ریسرٹریور [3] اور میڈیا کی شخصیت ہیں جو اپنی کھانوں کی کتب اور کھانا پکانے کی کلاسوں کے لیے مشہور ہیں [4] ان کا شمار کھانے پکانے سے متعلق ٹیلی ویژن پروگرام میں مشہور شخصیت کی حیثیت سے ہوتا ہے[5] انھوں نے 400 سے زیادہ کھانوں کی کتابیں تصنیف کیں  ہیں جن کی ساٹھ لاکھ کاپیاں دنیا بھر میں  فروخت کی جا چکی ہیں۔ 1999 میں انھوں نے پیرس میں ورلڈ کک بک میلے میں اپنی کتاب فلیورز آف انڈین کوکنگ کے لیے بہترین ایشین کک بک کا ایوارڈ جیتا [6]

کیرئیر[ترمیم]

دیگر قابلِ ذکر کتابوں میں ہندوستانی کھانا پکانے کے ساتھ زیتون کا تیل [7] سبزی خور چینی [8] زیرو آئل باورچی [9] ذیابیطس ڈیلیسیسیز  [10] بچوں کے لیے 101 ترکیبیں [11] اور چکن اور پنیر کا بہترین نسخہ شامل ہیں[12] کچھ عرصہ پہلے تک ، ہندوستانی کتابوں کی دکانوں میں کھانا پکانے کی کتابوں کے خانوں میں نیتا مہتا کی کتابوں کے ساتھ ساتھ دیگر مصنفین سنجیو کپور اور ترلا دلال کی اجارہ داری ہوتی تھی۔حالیہ برسوں میں انھوں نے علاقائی مصنفین کا مقابلہ شروع کیا ہے[1]

کاروبار[ترمیم]

نیتا مہتا خود ایک اکیڈمی چلاتی ہیں جس کو نیتا مہتا کلنری اکیڈمی کے نام سے جانا جاتا ہے جسے نئی دہلی میں 2001 میں شروع کیا گیا[13] کورسز میں فاسٹ فوڈ ، روایتی ہندوستانی کھانا ، پکنک پیک ، "کم کیلوری کھانے ، سلاد ، میٹھا ، چاکلیٹ ، مٹھایاں شامل ہیں۔نیز "صحتمند دل" کی ترکیبیں [4] [14] حالیہ برسوں میں ، اکیڈمی میں برما ، لبنانی ، جاپانی اور سنگاپور کے پکوان سیکھنے کے خواہش مند افراد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نیتا ایک پبلشنگ ہاؤس کی بھی مالک ہے  ایس این اے بی پبلشرز جن کی بہت سی کتابیں خود نیتا ہی لکھتی ہیں [15]

مہمان شخصیت[ترمیم]

پیناسونک نے کوئمبٹورین 2004 میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جہاں نیتا مہتا کو مدعو کیا گیا تھا۔جنھوں نے مائکروویو میں کھانا پکانے کی مختلف ترکیبیں شیئر کیں تاکہ مائیکرو ویو کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے[16]  2010 میں  نئی دہلی کے پنچیل کالونی میں واقع ایک اسکول نے نیتا سے مشورہ کرکے ایسا مینو تیار کروایا جس کو والدین کے پاس ہدایت نامے کے طور پر دیا گیا  جو اسکول جانے والے طلبہ کے لیے پیک کیا جانا چاہیے[17] نیتا مہتا نے کھانا پکانے کے بہت سے مقابلوں کا فیصلہ  بطور جج  کیا ہے ، جیسے کہ ملیکا-کچن 2011 جس کا اختتام چندی گڑھ کے جے ڈبلیو میریٹ میں ہوا تھا[18]  نہتا مہتا ٹیلی ویژن کوکنگ مقابلہ ماسٹر شیف انڈیا میں بطور جج نمودار ہوئیں [5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Compilations of regional cuisines in English gaining popularity in Mumbai"۔ زی نیوز۔ 19 March 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2012 
  2. "Morsels of pleasure"۔ دی ہندو۔ 18 September 2010۔ 25 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2012 
  3. "Nita Mehta's multi-cuisine restaurant Kelong is going to open in Sarabha Nagar Ludhiana"۔ Ludhianadistrict.com۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2012 
  4. ^ ا ب "Cooking up a delight"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 15 July 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  5. ^ ا ب "Chef Saby and Nita Mehta on MasterChef"۔ دکن کرانیکل۔ 26 November 2011۔ 11 جنوری 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  6. "Switch to olive oil for better health"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 7 June 2012۔ 22 جون 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 اگست 2012 
  7. "Switch to olive oil for better health: Cookery expert Nita Mehta"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 8 January 2012۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  8. "Sizzling sounds of India's second favourite food"۔ China Daily۔ 21 November 2006۔ 23 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  9. "Healthy living"۔ Eastern Eye۔ 16 March 2012۔ 14 اگست 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  10. "Fight lifestyle diseases with good food"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 28 September 2011۔ 30 نومبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  11. "Morsels of pleasure"۔ دی ہندو۔ 15 September 2010۔ 08 ستمبر 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  12. "Chicken and paneer"۔ دی ہندو۔ 10 February 2002۔ 28 اپریل 2002 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  13. "Baking love – with truffles and tiramisu!"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 19 December 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  14. "Of skills and skillets"۔ دی ٹیلی گراف (بھارت)۔ 12 August 2006۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  15. "SNAB Publishers – India"۔ Nitamehta.com۔ 01 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  16. "Tikkas, truffle and tips"۔ دی ہندو۔ 1 June 2006۔ 02 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  17. "Course Meal"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 17 February 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012 
  18. "Kitchen Queen"۔ دی انڈین ایکسپریس۔ 15 October 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2012