ٹیمپی ٹرین حادثہ 2023ء

متناسقات: 39°50′54″N 22°31′00″E / 39.84833°N 22.51667°E / 39.84833; 22.51667
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ٹیمپی ٹرین حادثہ
Map
تفصیلات
تاریخ28 فروری 2023ء (2023ء-02-28)[1]
23:24 شمالی یورپین وقت (21:24 یونیورسل وقت)[1]
محل وقوعٹیمپی، لاریسا، تھیسالی
متناسقات39°50′54″N 22°31′00″E / 39.84833°N 22.51667°E / 39.84833; 22.51667
ملکیونان
آپریٹرHellenic Train
حادثے کی قسمریل گاڑی حادثہ
وجہتحقیقات جاری ہیں
اعداد و شمار
اموات57 [2]
زخمی>85

28 فروری 2023ء کو یونان کے شہر تھیسالی میں ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔[3] یہ حادثہ یونان کی تاریخ میں سب سے خطرناک حادثہ تھا۔[4][1]

پس منظر[ترمیم]

مسافر ٹرین شام ساڑھے سات بجے کے قریب تقریباً 350 مسافروں کو لے کر ایتھنز سے تھیسالونیکی کو روانہ ہوئی۔  [5] اور مال بردارگاڑی تھیسالونیکی سے لاریسا جا رہی تھی۔ دونوں ریل گاڑیاں تھیسالونیکی کے قریب آپس میں ٹکرا گئیں، جو اٹلی کی سرکاری ریلوے کمپنی فیرووی ڈیلو سٹیٹو اطالیانی کی ذیلی کمپنی ہیلینک ٹرین کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ [6][7] یونانی ٹرین ڈرائیور یونین کے صدر نے کہا کہ "اگر حفاظتی نظام صحیح طریقے سے کام کر رہے ہوتے تو حادثے سے بچا جا سکتا تھا"۔ اس سے ایک دن پہلے (Palaiofarsalos) ریلوے اسٹیشن پر، بجلی کے نیٹ ورک میں دھماکے کی وجہ سے اوور ہیڈ لائن دوسری انٹرسٹی ٹرین پر گر گئی، جس کی وجہ سے لائن کی بحالی میں مشکلات پیش آئیں اور مسافر گاڑیوں کے سفر میں تاخیر ہوئی۔ حادثے کی جگہ موٹر وے 1 کے بالکل ساتھ تھی، لائن کے اس حصے پر جو 2003 ءمیں تعمیر نو کی گئی۔

لاریسا اسٹیشن ماسٹر کا کہناہے کہ اپ لائن سے ڈاؤن لائن پر سوئچ کام نہیں کر رہا تھا [8] اور یہ ٹرین کا مقصد مال بردار ٹرین سے بچنے کے لیے اپ لائن پر رہنا تھا۔ اس نے ٹرین کو ریڈ سگنل کے ذریعے جانے دیا۔ [9] لاریسا میں ایگزٹ سگنل سے شروع ہونے والا ایک بلاک سیکشن ہے جو Neoi Poroi میں انٹری سگنل تک ہے۔ [10][11]

حادثہ[ترمیم]

مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین آدھی رات سے عین قبل Evangelismos کے قریب آپس میں ٹکرا گئی، [12][13] جس کے نتیجے میں 57 افراد ہلاک اور 85 دیگر زخمی ہوئے۔[14] 25 افراد شدید زخمی ہیں اور 66 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کر دیا گیاہے [15] جن میں چھ کو انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں رکھا گیاہے۔ [7] تھیسالی علاقے کے گورنر کوسٹاس اگوراسٹوس نے کہا کہ مسافر ٹرین کی پہلی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور پہلی دو بوگیوں میں آگ لگ گئی اور "تقریباً مکمل طور پر تباہ" ہو گئیں۔ [16]

مابعد[ترمیم]

تصادم کے بعد مسافر ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ 17 گاڑیوں اور 150 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جبکہ تصادم کی جگہ پر 40 ایمبولینسوں اور 30 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ [17] حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑیوں کو نکالنے میں مدد کے لیے کرین کا استعمال کیا گیا۔ زندہ بچ جانے والے مسافروں کو، جن میں معمولی زخم آئے تھے، کو تصادم کی جگہ سے بسوں کے ذریعے تھیسالونیکی کے لیے بھیج دیا گیا۔ [18][7]

امدادی کارروائیوں میں ہیلینک آرمی سے بھی رابطہ کیا گیا۔ [19] حادثے کے بعد حکومت نے ہنگامی میٹنگ کی اور وزیر صحت تھانوس پلیورس جائے وقوعہ کا دورہ کرنے گئے۔ [20] صدر کترینا ساکیلاروپولو نے اس مقام کا دورہ کرنے کے لیے مالڈووا کا اپنا دورہ مختصر کر دیا۔ [21]

تحقیقات[ترمیم]

حادثے کے بعد پولیس نے ریلوے کے دو اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی۔ [22]

پولیس نے اسٹیشن ماسٹر کو گرفتار کیا اور اس پر لاپروائی سے موت اور نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ [23]

Siemens HellasSprinter locomotive similar to those destroyed in the accident, pictured in 2019
Siemens/Bombardier UIC-Z1 coaches of Hellenic Train that are used on InterCity services in Greece
  1. ^ ا ب پ
  2. https://www.cnn.com/2023/03/02/europe/greece-train-crash-larissa-protests-intl/index.html
  3. https://www.cnn.com/2023/03/02/europe/greece-train-crash-larissa-protests-intl/index.html
  4. Magda Panoutsopoulou۔ "Greece declares 3 days of national mourning in wake of deadly train crash"۔ AA News۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  5. "Ανακοίνωση 1/3/2023"۔ Hellenic Train (بزبان یونانی)۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  6. ^ ا ب پ Heather Hauser، Chris Chen، Mohammed Liakos، Jennifer Tawfeeq (2023-03-01)۔ "At least 29 dead, 85 injured as trains collide in Greece"۔ CNN (بزبان انگریزی)۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  7. "Το μοιραίο λάθος του σταθμάρχη Λάρισας που έφερε την τραγωδία"۔ ProtoThema (بزبان یونانی)۔ 2023-03-01۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  8. "Τραγωδία στα Τέμπη – 36 νεκροί στο χειρότερο σιδηροδρομικό δυστύχημα στην Ελλάδα"۔ Athens Transport (بزبان یونانی)۔ 2023-03-01۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  9. "Signalling-Telecommunications"۔ ΕΡΓΟΣΕ (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  10. "Τα νέα του σιδηρόδρομου: τα ατέλειωτα έργα του ΟΣΕ και τα σχέδια της Hellenic Train"۔ Athens Transport (بزبان یونانی)۔ 2023-02-02۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  11. "Fiery train crash in Greece kills 29, injures at least 85"۔ www.cbsnews.com (بزبان انگریزی)۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  12. Alexis Carey (March 1, 2023)۔ "Dozens dead after two trains collide in Greece"۔ Courier Mail 
  13. https://www.cnn.com/2023/03/02/europe/greece-train-crash-larissa-protests-intl/index.html
  14. Helena Smith (1 March 2023)۔ "Greece train crash: at least 40 killed and dozens injured in collision"۔ دی گارڈین (بزبان انگریزی)۔ ISSN 0261-3077۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  15. "Greece train crash: Survivors describe 'nightmarish seconds'"۔ bbc.com/news۔ March 1, 2023۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  16. "Greece train collision updates: At least 29 dead, 85 injured"۔ ABC News (بزبان انگریزی)۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  17. "Fiery Greece train collision kills 32, injures at least 85"۔ Associated Press (بزبان انگریزی)۔ 2023-02-28۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  18. "Fiery Greece train collision kills 29, injures at least 85"۔ AP NEWS (بزبان انگریزی)۔ 2023-02-28۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  19. "Train accident in Greece kills at least 29"۔ Philstar.com۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  20. "Greek president cuts short Moldova trip after train collision"۔ Reuters۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  21. "Train Crash in Greece Kills at Least 29"۔ نیو یارک ٹائمز (بزبان انگریزی)۔ Associated Press۔ 1 March 2023۔ ISSN 0362-4331۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023 
  22. "Greece train crash: Police arrest railroad station master"۔ ڈوئچے ویلے۔ 1 March 2023۔ 01 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مارچ 2023