پدمنی کولہاپوری
پدمنی کولہاپوری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 نومبر 1965ء (60 سال)[1][2] مہاراشٹر |
رہائش | بھارت |
شہریت | بھارت |
شریک حیات | پردیپ شرما |
بہن/بھائی | تیجاسوینی کولہاپوری ، شیوانگی کولاپوری |
عملی زندگی | |
پیشہ | ادکارہ ، گلو کارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
پدمنی کولہاپوری (انگریزی: Padmini Kolhapure) ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں جو زیادہ تر ہندی فلموں میں دکھائی دیں۔[3]
پدمنی نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات 7 سال کی عمر میں 1972 میں کی، ان کی ابتدائی فلموں میں زندگی اور ڈریم گرل شامل ہے۔ ستیم شویم سندرم میں کم سن روپا سے انھیں مقبولیت ملی اور 15 سال کی عمر میں وہ انصاف کا ترازو کے لیے فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکارہ جیت چکی تھیں۔
پریم روگ کے لیے انھیں فلم فیئر ایوارڈ کی طرف سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا، ان کی عمر اس وقت فقط 17 سال تھی۔ فلم سوتن کے لیے وہ فلم فیئر بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد ہوئیں اور فلم پیار جھکتا نہیں کے لیے وہ فلم فیئر بہترین اداکارہ کے لیے نامزد ہوئیں۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]پدمنی کولہاپوری کے والد پندھاری کولہاپوری ایک پروفیشنل موسیقار ہیں اور پدمنی ان کی تین بیٹیوں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پدمنی کی بڑی بہن بھی اداکارہ تھیں اور مشہور اداکار شکتی کپور کی بیوی اور ہیروئن شردھا کپور اور سدھانت کپور کی والدہ ہیں۔ ان کی چھوٹی بہن تیجاسونی کولہاپوری بھی اداکارہ ہیں [4]۔
خاندان کا نام کولہاپوری اس وجہ سے ہے کہ یہ لوگ مہاراشٹر کے علاقے کولہاپور سے ہیں۔ پدمنی کی والدہ نروپما کولہاپوری کونکنی بولنے والے برہم خاندان میں منگلور، کرناٹک میں پیدا ہوئیں [5]۔ پندھاری ناتھ کی والدہ پنڈت دیناناتھ منگیشکر کی سوتیلی بہن اور بلونت راؤ (جتندر ابھیشکی کے والد) کی بہن تھیں۔ اس طرح پدمنی شہرہ آفاق گلوکارہ لتا منگیشکر اور آشا بھوسلے کی بھتیجی ہیں [6]۔ پدمنی کی والدہ ایئر انڈیا کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں۔
ایوارڈ
[ترمیم]2003 میں کلاکار ایوارڈ اور اچیور ایوارڈ [7]
2006 میں اسکرین بہترین اداکارہ ایوارڈ (مراٹھی فلم چمنی پکھری)
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]ویکی ذخائر پر پدمنی کولہاپوری سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm0464075/ — اخذ شدہ بتاریخ: 17 جولائی 2016
- ↑ بنام: Padmini Kolhapure — سی ایس ایف ڈی پرسن آئی ڈی: https://www.csfd.cz/tvurce/177760
- ↑ انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Padmini Kolhapure"
- ↑ Ashok Kumar (Expressindia.com) (13 اگست 2008)۔ "Working for TV serial was frustrating: Tejaswini"۔ Express India۔ 2012-10-14 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-12
- ↑ If I had my way, I would have worked with Raj Kapoor all my life: Padmini Kolhapure Times of India 13 September 2013
- ↑ I feel bad about it: Pt. Pandharinath DNA 16 June 2009
- ↑ "HugeDomains.com - KalakarAwards.com is for sale (Kalakar Awards)"۔ www.hugedomains.com۔ 2008-02-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
{{حوالہ ویب}}
: مشترک عنوان پر مشتمل حوالہ (معاونت)
- 1965ء کی پیدائشیں
- 1 نومبر کی پیدائشیں
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی ہندوستانی خواتین گلوکارائیں
- اکیسویں صدی کے بھارتی گلوکار
- بالی وڈ پس پردہ گلوکار
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بیسویں صدی کی بھارتی گلوکارائیں
- بیسویں صدی کے ہندوستانی گلوکار
- بھارتی اداکارہ بچیاں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- بھارتی فلمی گلوکارائیں
- بھارتی گلوکارائیں
- فلم فیئر فاتحین
- مراٹھی شخصیات
- ممبئی کی اداکارائیں
- ممبئی کے گلوکار
- ہندی سنیما کی اداکارائیں
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- مراٹھی سنیما کی اداکارائیں