مندرجات کا رخ کریں

کسی شعبے میں بابا یا مادر سمجھی جانے والی شخصیات کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کسی شعبے میں بابا یا مادر سمجھی جانے والی شخصیات کی فہرست (انگریزی: List of people considered father or mother of a field) سے مراد وہ مرد حضرات یا وہ خواتین جو کسی شعبے یا کسی میدان عمل میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے بابا یا مادر جیسے القاب یا خطاب سے جانے جاتے ہیں۔ جدید اردو زبان و ادب میں اپنی بے پناہ خدمات کی وجہ سے مولوی عبد الحق عمومًا بابائے اردو کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔ موہن داس کرم چند گاندھی، جنھوں نے آزاد بھارت کے لیے پر امن تحریک کی رہنمائی کی تھی، ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی وکالت کی اور امن و امان کے پیامات دیے، بھارت میں بابائے قوم سمجھے جاتے رہے ہیں، اگر چیکہ جدید بھارت میں کچھ حلقوں سے اس لقب کے استعمال پر تنازع شروع ہوا ہے اور قانون حق معلومات، 2005ء کے تحت دائر 2020ء کی ایک درخواست پر سرکاری طور پر یہ جواب دے دیا گیا کہ انھیں کبھی بھی بابائے قوم کا لقب سرکاری طور پر نہیں دیا گیا تھا۔[1]۔ شیخ مجیب الرحمٰن، جنھوں نے پاکستان سے بنگلہ دیش کی آزادی میں اہم کردار نبھایا تھا، اپنے ملک میں بابائے قوم اور بنگلہ قوم کے دوست (بنگا بندھو) سمجھے جاتے ہیں۔ اسی آخر الذکر لقب سے ملک نے اپنا اولین بنگا بندھو-1 سیٹلائٹ 2018ء میں خلاء میں چھوڑا تھا۔[2] جدید ترکی کے معمار مصطفی کمال پاشا بھی اپنی ملک میں اتاترک یا بابائے ترکی کے لقب سے ملقب ہیں۔

کئی دیگر شعبہ جات میں کام کی وجہ سے لوگوں کو یہ لقب دیا گیا ہے۔ مثلًا:

مختلف شعبہ جات کے بابایان
لقب شخصیت
بابائے زراعت نورمین بورلوگ (Norman Borlaug)
بابائے حیاتیات ارسطو
بابائے دورانی خون ولیم ہاروے
بابائے معاشیات آدم سمتھ
بابائے ارتقا چارلس ڈارون[3]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]