کنگڈم آف ہیون (فلم)
کنگڈم آف ہیون Kingdom of Heaven | |
---|---|
فائل:KoHposter.jpg | |
ہدایت کار | رڈلے اسکاٹ |
پروڈیوسر | رڈلے اسکاٹ |
تحریر | ولیم موناہن |
ستارے | اورلینڈو بلوم ایوا گرین جیریمی آئرنز ڈیوڈ تھیولز مورٹن سوکاس برینڈن گلیسن الیگزینڈ صدیق غسان مسعود ایڈورڈ نورٹن جان فنچ مائیکل شین لیام نیسن |
موسیقی | ہیری گریگسن-ولیمز |
سنیماگرافی | جان میتھیسن |
ایڈیٹر | ڈوڈی ڈور چیساکو یوکویاما |
تقسیم کار | ٹوینٹیتھ سنچری فوکس اسکاٹ فری |
تاریخ نمائش | 6 مئی 2005ء |
دورانیہ | 144 منٹ |
ملک | مملکت متحدہ ریاستہائے متحدہ ہسپانیہ جرمنی |
زبان | انگریزی |
بجٹ | 135 ملین ڈالر |
باکس آفس | 211,652,051 ڈالر |
2005ء میں پیش کی گئی ایک شاہکار فلم جس کے ہدایت کار اور پیش کار رڈلے اسکاٹ تھے جبکہ کہانی ولیم موناہن نے تحریر کی۔ فلم میں اورلینڈو بلوم، ایوا گرین، جیریمی آئرنز، ڈیوڈ تھیولز، مورٹن سوکاس، برینڈن گلیسن، الیگزینڈ صدیق، غسان مسعود، ایڈورڈ نورٹن، جان فنچ، مائیکل شین اور لیام نیسن نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ فلم کی کہانی 12 ویں صدی کی صلیبی جنگوں کے دوران ایک لوہار (بیلین آف ابیلن) کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں یروشلم کو مسلمانوں سے بچانے کے لیے جنگ میں حصہ لیتا ہے۔ جامعہ کولمبیا میں ایرانی علوم کے معلم حامد دباشی صلیبی جنگوں کے حوالے سے فلم کے اعلٰی ترین مشیر تھے۔[1] بیشتر فلم بندی مراکش کے علاقے اورزازات میں ہوئی جہاں رڈلے اسکاٹ اس سے قبل گلیڈی ایٹر اور بلیک ہاک ڈاؤن جیسی شہرۂ آفاق فلمیں بنا چکے تھے۔ فلم بندی کے لیے صحرا کے وسط میں قدیم یروشلم کی طرز کا ایک شہر بسایا گیا۔ مراکش کے علاوہ فلم کے چند مناظر (خصوصاً قلعوں کے مناظر ) اشبیلیہ، اسپین میں بھی فلمائے گئے۔[2] بتایا جاتا ہے کہ حکومت مراکش نے جنگوں کے مناظر کی فلمبندی کے لیے بڑی تعداد میں فوجی بھی مہیا کیے تھے۔
اداکار و کردار
[ترمیم]فلم میں متعدد تاریخی شخصیات کے خیالی کردار دکھائے گئے ہیں:
- اورلینڈو بلوم: بطور بیلین آف ابیلن
- ایوا گرین: بطور سبیلا
- لیام نیسن: بطور گوڈفرے آف ابیلن، بیلین کا باپ (حقیقت میں بیلین کا باپ گوڈفرے نہیں بلکہ باریسان تھا)
- جیریمی آئرنز: بطور طبیریس (تاریخی کردار ریمنڈ ثالث طرابلسی کا فلمی نام)
- ڈیوڈ تھیولس: بطور ہاسپٹلر
- برینڈن گلیسن: بطور رینالڈ آف شطلون
- مارٹن سوکاس: بطور گائے آف لوسینن
- غسان مسعود: بطور صلاح الدین ایوبی
- ایڈورڈ نورٹن: بطور بالڈون چہارم آف یروشلم
- الیگزینڈر صدیق: بطور ناصر (اسکرین پر)/عماد (متن میں)
- جان فنچ: بطور یروشلم کا بطریق
- مائیکل شین: بطور پادری
- این گلین: بطور رچرڈ اول
- ولیبور ٹوپچ: بطور المارک
- جوکو اہولا: بطور اوڈو (جرمن نائٹ)
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 15 فروری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 فروری 2008
- ↑ Cinemareview.com "Kingdom of Heaven- Production Notes" web: http://www.cinemareview.com/production.asp?prodid=2960 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ cinemareview.com (Error: unknown archive URL)
- Film articles using image size parameter
- 2000ء کی دہائی کی تاریخی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی جنگی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی ڈراما فلمیں
- 2005ء کی فلمیں
- اسرائیل میں سیٹ فلمیں
- اسلام پر فلمیں
- امریکی تاریخی فلمیں
- امریکی فلمیں
- انگریزی زبان کی فلمیں
- انگریزی فلمیں
- بارہویں صدی میں ہونے والے واقعات پر فلمیں
- برطانوی تاریخی فلمیں
- برطانوی فلمیں
- جرمن تاریخی فلمیں
- جرمن فلمیں
- صلاح الدین ایوبی کی ثقافتی عکاسی
- عربی زبان کی فلمیں
- فرانس میں سیٹ فلمیں
- لاطینی زبان کی فلمیں
- مذہب سے متعلق فلمیں
- المغرب میں عکس بند فلمیں
- موت کے بارے میں فلمیں
- ٹوینٹیتھ سنچری فوکس فلمیں
- صلیبی جنگوں پر فلمیں
- 2005ء کی ڈراما فلمیں
- مسیحیت پر فلمیں
- قبرص میں سیٹ فلمیں
- 2006ء کی فلمیں
- 2000ء کی دہائی کی برطانوی فلمیں
- معذوری سے متعلق فلمیں
- صقلیہ میں سیٹ فلمیں
- یروشلم میں سیٹ فلمیں
- افسانے میں برادر کشی
- 2000ء کی دہائی کی امریکی فلمیں
- حقیقی واقعات پر مبنی ڈراما فلمیں
- انگریزی زبان کی جرمن فلمیں