کوشل پنجابی
کوشل پنجابی | |
---|---|
Kushal Punjabi at the screening of Crazy Cukkad Family in 2015
| |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 23 اپریل 1977 ممبئی، مہاراشٹر، India |
وفات | 26 دسمبر 2019 باندرہ، Maharashtra, India |
(عمر 42 سال)
وجہ وفات | پھانسی |
طرز وفات | خود کشی |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکار |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
دور فعالیت | 1996–2019 |
وجہ شہرت | Kaal Lakshya Ishq Mein Marjaawaan |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
کوشل پنجابی (انگریزی: Kushal Punjabi) (23 اپریل 1977ء-26 دسمبر 2019ء) بھارت کے ٹی وی اداکار تھے جنہیوں نے 2011ء میں ٹی وی ریلٹی گیم شو زور کا جھٹکا: ٹوٹل وائب آؤٹ جیتا تھا۔ بطور فاتح انھیں 50 لاکھ روپئے کا انعام ملا تھا۔[1][2]
ٹی وی کے علاوہ کوشل نے کچھ فلمیں بھی کیں جیسے فرحان اختر کی لکشیہ، کرون جوہر کی کال، یو ٹی وی کی دھن دھنا دھن گول اور سنے وسٹا کی شششششش، پھر کوئی ہے وغیرہ۔ انھوں نے کئی ٹی وی سلسلوں میں بھی کام کیا جیسے عشق میں مر جاواں میں انھوں نے ایک وکیل کا کردار ادا کیا۔ انھوں نے متعدد ٹی وی ریلٹی شو میں بھی کام کیا جیسے فیئر فیکٹر، مسٹر اینڈ مس ٹی وی، پیسا بھاری پڑے گا، نوتیکا نیویگیٹرز چیلینج، ایک سے بڑھ کر ایک اور جھلک دکھلا جا۔
انھوں نے ماڈرن جز اور ہپ ہاپ ڈانسر میں مہارت حاصل کی اور مسٹر انڈیا مسابقہ میں بطور کوریوگرافر کام کیا۔ انھوں نے کئی مسابقوں اور فیشن اور موسیقی شوز میں حصہ لیا۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
کوشل پنجابی کی ولادت 23 اپریل 1977ء کو ایک سندھی خاندان میں ہوئی۔[3][4][5] ممبئی۔[3] ان کے والد کراچی سے ہیں اور والدہ حیدرآباد، سندھ سے ہیں۔ ان کی ولادت ممبئی میں ہوئی۔[حوالہ درکار]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ "Kushal Punjabi Wins Zor Ka Jhatka"۔ این ڈی ٹی وی Movies۔ 26 فروری 2011۔ 14 جولائی 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ "Kushal Punjabi wins 'Zor Ka Jhatka'"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 26 فروری 2011
- ^ ا ب "Kushal Punjabi, model-actor"۔ Indiatimes.com۔ 24 جنوری 2005۔ 31 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2019
- ↑
- ↑
- 1977ء کی پیدائشیں
- 23 اپریل کی پیدائشیں
- مضامین مع بلا حوالہ بیان از فروری 2014ء
- 2019ء کی وفیات
- اکیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بیسویں صدی کے بھارتی مرد اداکار
- بھارت میں خودکشی بذریعہ پھندا
- بھارتی مرد فلمی اداکار
- بھارتی مرد ٹیلی ویژن اداکار
- خود کشی کرنے والے بھارتی مرد اداکار
- خودکشی کرنے والے مرد
- سندھی شخصیات
- ممبئی کے مرد اداکار
- ہندی سنیما کے مرد اداکار
- 2019ء میں خودکشی
- ریئلٹی شو کے فاتحین
- بھارتی سندھی شخصیات