امراض جگر
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
جگر کو انسانی جسم میں سب سے بڑے عضو کا درجہ حاصل ہے اور یہ دائیں مراق (right hypochondrium) میں حجاب (diaphragm) کے نیچے پایا جاتا ہے۔ فعلیاتی اعتبار سے جگر دو فصوص (lobes) میں تقسیم ہوتا ہے اور اس کو شریان جگر (hepatic artery) سے اس کی تمام ضروریات کا قریباً 25 فیصد خون مہیا کیا جاتا ہے جبکہ باقی ماندہ 75 فیصد خون آنتوں سے آنے والی بابی ورید (portal vein) سے آتا ہے۔ جگر جسم میں ہونے والے اہم استقلابی (metabolic) تعاملات میں کردار ادا کرتا ہے اور اس میں لحمیاتی تالیف ، نشاستی و شحمی استقلاب اور سوائل جسم میں صفرا (bile) کی تیاری شامل ہیں۔ جگر کی اس استقلابی فعالیت کی وجہ سے اس کو بہت سے اندرونی اور بیرونی کیمیائی مرکبات سے واسطہ پڑتا ہے جو اگر اعتدال سے ہٹ جائیں تو امراضیات جگر کا سبب بنتے ہیں۔
فہرست |
اہم امراض [ترمیم]
- التہاب جگر (hepatitis)
- تشمع (cirrhosis) (اصطلاح کا حوالہ) [1]
- الکحولی امراض جگر (alcoholic liver diseases)
- بود کیاری متلازمہ (budd-chiari syndrome)
- مسد وریدی مرض (veno occlusive disease)
- لیفی متعدد کیسی مرض (fibropolycystic disease)
- سرطان جگر (liver cancer)
علامات و اشارات [ترمیم]
اختبارات [ترمیم]
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ تشمع کا ایک اردو لغت میں اندراج