مندرجات کا رخ کریں

طارق مہتا کا الٹا چشمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
طارق مہتا کا الٹا چشمہ
اشتہاری پوسٹر
نوعیت
تخلیق کار
بنیادتارک مہتا کا گجراتی ہفتہ وار رسالہ چتر لیکھا میں شائع شدہ کالم بعنوان "دنیا نے اوندھا چشمہ"
تحریر
  • Raju Odedra
  • راجن اپادھیائے
  • Niren Bhatt
  • Jitendra Parmar
  • عباس ہیراپور والا
  • منیش مہتا
ہدایات
  • Harshad Joshi
  • Malav Rajda
  • دھرمیش مہتا (سابق)
نمایاں اداکارملاحظہ فرمائیں کرداروں کی فہرست
افتتاحی تھیمتارک مہتا کا الٹا چشمہ
موسیقارShailendra Barve
نشربھارت
زبانہندی
تعدادِ دور1
اقساط3935
تیاری
فلم ساز
مقامممبئی
لندن
ہانگ کانگ
گجرات
نئی دہلی
برسلز
پیرس
گوا
کیمرا ترتیبMulti-camera
دورانیہ20 منٹ
پروڈکشن ادارہNeela Tele Films
تقسیم کارSony Pictures Networks
نشریات
چینلسب ٹی وی
تصویری قسم
28 جولائی 2008ء (2008ء-07-28) – تا حال
بیرونی روابط
ویب سائٹ

تارک مہتا کا الٹا چشمہ بھارت کا سب سے طویل جاری ٹی وی سیریل ہے جسے نیلا ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ اس سیریل کا آغاز 28 جولائی 2008ء کو ہوا۔ اسے ہفتے میں پیر سے جمعہ تک سب ٹی وی پر نشر کیا جاتا ہے۔

اصلاً یہ سیریل ایک معروف صحافی اور کالم نگار تارک مہتا کے کالم "دنیا نے اوندھا چشمہ" پر مبنی ہے، تارق مہتا کا مذکورہ کالم ایک گجراتی ہفتہ وار رسالہ چتر لیکھا میں شائع ہوتا ہے۔

کہانی

[ترمیم]

سیریل کی کہانی ممبئی میں واقع گوکل دھام سوسائٹی کے گرد گھومتی ہے، اس سوسائٹی کے سبھی افراد آپس میں ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کرتے ہیں۔ جیٹھا لال چمپک لال گڑا (دِلِپ جوشی) ایک تاجر ہے جو صبح بہت دیر سے اٹھتا ہے اور اسے جلیبی پھاپڑا بہت پسند ہیں، دیگر افراد اسے چھیڑتے رہتے ہیں۔ گھر میں ہو تو اہل خانہ اسے پریشان کرتے ہیں اور دکان پر ہو تو گاہک اور ملازمین۔ اس کا بیٹا ٹپو بہت شریر ہے اور اپنے استاد آتما رام بھِڑے کو خوب ستاتا ہے، وہ متعدد مرتبہ اپنے استاد کے گھر کی کھڑکی کا شیشہ توڑ چکا ہے۔ آتما رام بچوں کے استاد ہیں اور خوب جزرس واقع ہوئے ہیں۔

پوپٹ لال ایک صحافی ہے جو ہمیشہ چھتری بردار دکھائی دیتا ہے اور اپنی شادی کے متعلق بہت فکرمند ہے۔ تارک مہتا جیٹھا لال کے دوست ہیں اور اس کی ہمیشہ مدد کرتے ہیں۔ ہنس راج ہاتھی کو ہمیشہ کچھ کھاتے رہنا پسند ہے، اپنی اسی بسیار خوری کے باعث وہ بہت فربہ ہو گیا ہے اور موٹاپا کم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

جیٹھا لال کی دکان میں نٹّو کاکا اور باگھا کام کرتے ہیں۔ نٹو کاکا ہمیشہ جیٹھا لال سے اپنی تنخواہ میں اضافے کا کہتے رہتے ہیں۔ جبکہ باگھا ہمیشہ کام بگاڑتا ہے۔

کردار

[ترمیم]
  • دلیپ جوشی - جیٹھا لال چمپک لال گڑا
  • دشا وکانی - دیا جیٹھا لال گڑا
  • شیلش لودھا - تارک مہتا
  • نیہا مہتا - انجلی تارک مہتا
  • راج آنند کت - ٹپیندر جیٹھا لال گڑا / ٹپّو
  • امت بھٹ - چمپک لال جینتی لال گڑا
  • تنوج مہا شبدے - کرشنن سبرامنیم ایّر
  • مون مون دتا - ببیتا کرشنن ایر
  • مندار چندوادکر - آتمارام تُکارام بِھڑے
  • سونالیکا جوشی - مادھوی آتمارام بھڑے
  • ندھی بھانوشالی - سونالیکا آتما رام بھڑے/سونو
  • گرو چرن سنگھ - روشن سنگھ ہرجیت سنگھ سوڈھی
  • سمے شاہ - گرو چرن سنگھ سوڈھی
  • آزاد شاعر - ہنسراج ہاتھی
  • امبکا رنجنکر - کومل ہنس راج ہاتھی
  • کش شاہ - گلاب کمار ہنس راج ہاتھی / گولی
  • شیام پاٹھک‌ - صحافی پوپٹ لال پانڈے
  • گھنشیام نایک - نٹّو کاکا
  • تنمے ویکرِیا- باگھا / باگھیشور / رکمنی نوکرانی کا شوہر / دیگر کردار

حوالہ جات

[ترمیم]