تنبیہی نوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
روس سے آزاد ہونے والے ملک یوکرین میں ایک سگریٹ کے پیک پر یوکرینی زبان میں تنبیہی نوٹ درج ہے۔

تنبیہی نوٹ (انگریزی: Precautionary statement) عام طور سے بازار میں دست یاب مصنوعات، عوامی مقامات، صنعتی مقامات، دفاتر وغیرہ پر لگے ہوتے ہیں۔ ان میں کچھ تنبیہات کا کمپنیوں پر ادارہ جات کی جانب سے جاری کیا جانا قانونًا لازمی ہے۔ مثلًا کچھ مصنوعات میں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی شخس کی جانب سے استعمال کیے جا سکتے ہیں، مگر وہ زیابیطیس کے مریضوں کے لیے غیر موزوں ہیں کیوں کہ ان میں شکر کا عنصر ہے یا کچھ مصنوعات حاملہ خواتین کے لیے غیر موزوں ہیں، کیوں اس سے اسقاط حمل کا اندیشہ ہے۔ اسی طرح سے کچھ مصنوعات صرف سن رشد کو پہنچنے والوں کے لیے درست سمجھا جاتا ہے، بچے چونکہ زیادہ زور والی دوا نہیں کھا سکتے ہیں، اس لیے ان کی دوائیں کم اثر والی ہوتی ہیں۔ خدمات کے معاملے میں بھی تنبیہات دیکھی جاتی ہیں، جیسے کہ کسی فلم میں موجود شہوانی مناظر یا تشدد اور خوف کے مناظر کے پیش نظر کسی فلم کو بچوں کے لیے مناسب نہیں مانا جاتا ہے۔ کبھی کسی فلم میں گالی گلوچ اور سخت زبان کا استعمال کیا جاتا ہے اور فلم کے اسکرین پر ہدایت ہوتی ہے کہ نابالغ بچے اس فلم صرف ماں باپ کی موجودگی میں دیکھ سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کی دنیا میں حصص کی دنیا میں کمپنیوں پر لازم ہے کہ ہر بار جب بھی وہ حصص کے لیے سرمایہ طلب کریں، سبھی جوکھم بھری باتوں کو کھل کر بیان کریں، جیسے کہ کمپنی نئی ہے یا وہ نئے میدان میں کاروبار شروع کر رہی ہے یا اس طرح سے کوئی قانونی افشا کا معاملہ جو سرمایہ کاروں کی فیصلہ سازی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ حکومت کئی بار سڑکوں پر تنبیہات لگاتی ہے کہ راستہ بند ہے یا پھر کوئی ساحلی علاقہ ناؤ کھینے اور پیراکی کے لیے موسمی تبدیلی کے پیش نظر عوام کے لیے بند ہے۔ یہ عوامی جوکھم کو دور کرنے کے لیے ہدایت ہوتی ہے جو راستوں پر لکھی جاتی ہے۔ اسی طرح سے کئی جگہوں پر جہاں سڑک کے راستے کے بیچ ریلوے کراسنگ ہوتی ہے اور ٹرینیں گزرتی ہیں، وہاں حکومت خاص طور پر لال بتی اور تنبہی ہدایت دیتی ہے کہ لوگ ریلوے کراسنگ کو لال بتی پر پار نہ کریں۔ صحت کے لیے مضر مصنوعات جیسے کہ سگریٹ پر لازم ہے کہ وہ اپنے پیک کے اوپر ضروری قانونی تنبیہ لکھ دیں کہ وہ تمباکو کا کسی بھی طرح کا استعمال مضر صحت ہے۔ اسی طرح سے حکومت اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کا سہارا لے عوام الناس میں صحت، قانون، عوامی سہولتوں اور مفاد عامہ کے ضمن میں ضروری پیامات اور تنبیہات جاری کر سکتی ہے۔

تنبیہات کے لیے کڑی قانون سازی[ترمیم]

بھارت میں 2016ء میں ایک نیا قانون تیار کیا گیا تھا۔ اس کے مطابق سگریٹ کے ہر پیکٹ کے پچاسی فیصد حصے پر ہیلتھ وارننگ شائع کی جانی چاہیے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]