"اوگی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
سطر 68: سطر 68:


== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
[http://www.nrb.gov.pk/lg_election/union.asp?district=73&dn=Mansehra] ضلع مانسہرہ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں - حکومت پاکستان<br/>
[http://www.nrb.gov.pk/lg_election/union.asp?district=73&dn=Mansehra] {{wayback|url=http://www.nrb.gov.pk/lg_election/union.asp?district=73&dn=Mansehra |date=20110718001117 }} ضلع مانسہرہ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں - حکومت پاکستان<br/>


{{ضلع مانسہرہ کی انتظامی تقسیم}}
{{ضلع مانسہرہ کی انتظامی تقسیم}}

نسخہ بمطابق 03:46، 29 دسمبر 2020ء

ٹاؤن اور یونین کونسل
اوگی مارکیٹ
اوگی مارکیٹ
ملک پاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
ضلعضلع مانسہرہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

اوگی خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کا ایک قصبہ ہے۔ یہ تحصیل اوگی کا مرکز بھی ہے۔ یہ ضلع مانسہرہ کے صدر مقام مانسہرہ شہر کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

تاریخ

اوگی برطانوی دور حکومت میں وادی اگرور کا صدر مقام تھا۔ وادی اگرور تب ضلع ہزارہ میں شامل تھا اور یہ ہزارہ کی ملیشیا پولیس کا سرحدی مرکز بھی تھا۔ یہ قصبہ اور تمام وادی سرسبز و شاداب پہاڑوں میں گھری ہوئی ہے۔ یہاں پر ایک قلعہ بھی واقع ہے جس کو پہلی بار 1865ء میں انگریزوں نے تعمیر کیا تھا۔ یہ قلعہ اب فرنٹئیر کانسٹیبلری کے زیر انتتظام ہے، جہاں علاقہ تناول میں کالا ڈھاکہ کے لیے یہاں ہیڈ کوارٹر قائم ہے۔

معاشرہ

گو اوگی میں کئی زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں مگر پشتو بولنے والوں کی اکثریت ہے۔ ہندکو اور تناول زبان بھی یہاں کی مقامی بڑی زبانیں تصور کی جاتی ہیں۔ یہاں مقامی آبادی میں شمال اور مشرق کی طرف کی آبادی پشتو، جبکہ جنوب اور مغرب کی جانب کی آبادی ہندکو بولنے کو فوقیت حاصل ہے۔

مضافات

اوگی کے مضافات اوگی، ملوگہ، ہارون آباد، فرید آباد، ڈگی، ٹنڈو، کیاربائی، دوگئی، چینکوٹ، بازارگے، تکیہ، جلال آباد، چارباغ، حسین بانڈھ، گورچھہ، مدینہ کالونی واقع ہیں۔ شمال کی طرف سے دلبوڑی، باگڑیاں، گھنیاں،کانگو شاہتوت، جشکوٹ، پام گلی، بیلیاں، دیول، کیول، منیول، کولکہ، تراؤڑہ، چلندریاں، شاہ کوٹ شامل ہے، مشرق کی جانب سے شمدھڑہ، ہوا گلی، شدوڑ، بنکوٹ، ملوکڑہ، چھجڑسیداں، خواجہ نگر، کے علاقے شامل ہے۔ جنوب کی جانب قلعہ شیر گڑھ اور دیگر علاقے شامل ہے، جن کو مجموعی طور پر تناول سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

بیرونی روابط

[1] آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nrb.gov.pk (Error: unknown archive URL) ضلع مانسہرہ کی تحصیلیں اور یونین کونسلیں - حکومت پاکستان