دارالاخیار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دارالاخیار مدینہ منورہ کے بہت سے ناموں میں سے ایک نام ہے جس کے معنی چنے ہوئے اور پسندیدہ لوگوں کا گھر ہے
مدینہ منورہ کا نام دارالاخیار : آقائے دوسرا ء ﷺ کے اسمائے مبارکہ میں ایک نام سیدالا خیار سے منسوب ہے جس کا مطلب چنے گئے پسند یدہ اور بہتر ین شخصیتوں کا سردار کے ہیں اسی نسبت سے مدینہ طیبہ کو بھی بلدان عالم میں وہی حیثیت حاصل ہو گئی اور اسے بہترین افراد کا مسکن قرار دیا گیا۔ اسلامی علوم کا مورداور منبع ہونے کی وجہ سے مدینہ طیبہ دیگر بلدان عالم سے سبقت لے گیا اور تاریخ گواہ ہے کہ جتنے علما وفقہا اور زبدۃ الامت مد ینہ منورہ نے پیدا کیے شاید ہی کوئی دوسرا شہر اس کی مثال دے سکے۔“۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. جستجوئے مدینہ صفحہ 99 عبد الحمید قادری اورینٹل پبلیکیشنز اردو بازار لاہور