دینار
وکیپیڈیا سے
یہ لفظ یونانی لاطینی لفظ Denarius کی تعریب ہے۔ عہد خلافت میں سونے کے سکے کا یونٹ تھا۔ حضرت عمر کے زمانہ خلافت میں دینار کی قیمت دس درہم تھی جو بعد میں بارہ درہم تک بڑھ گئی۔ وزن کے اعتبار سے سات دینار کا وزن دس درہم کے برابر ہوتا ہے۔
دینار سونے کا سکہ تھا جبکہ درہم چاندی کا سکہ تھا۔
دینار کا وزن 4.25 گرام ہوتا ہے اور یہ 22 قیراط یعنی % 91.7 سونے کا ہوتا ہے۔