وزن
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
وزن سے مراد وہ قوت ہے جو ہر جسم سیارے کی کشش ثقل کی وجہ سے محسوس کرتا ہے۔
آزادانہ گرتی ہوئی ہر چیز کا وزن صفر ہوتا ہے۔ اسی طرح تیرتی ہوئی ہر چیز کا وزن بھی صفر ہوتا ہے مگر اسکی کمیت میں کوئ فرق نہں پڑتا۔
اسی طرح زمین کے گرد گھومتے ہوۓ مصنوعئ سیارے میں کسی چیز یا خلا نورد کا وزن صفر ہو جاتا ہے مگر اسکی کمیت میں کوئ فرق نہیں پڑتا۔
اگر کسی بلند عمارت میں نصب لفٹ elevator نیچے جانا شروع کرتی ہے تو لفٹ میں موجود ہر چیز کا وزن کم ہو جاتا ہے مگر جب لفٹ رکنے لگتی ہے تو وزن بڑھنے لگتا ہے۔
اگر زمین پر کسی چیز کا وزن ایک ہو تو سورج پر اسکا وزن لگ بھگ 28 گنا بڑھ جاۓ گا حالانکہ اس چیز کی کمیت میں کوئ تبدیلی نہیں ہو گی۔ مختلف سیاروں پر اسی چیز کا وزن مندرجہ ذیل ہو گا۔
| اجرام فلکی | زمین کے مقابلے میں اس پر کسی چیز کا وزن |
کشش ثقل کا اسراع m/s² |
|---|---|---|
| سورج | 27.90 | 274.1 |
| عطارد | 0.3770 | 3.703 |
| زہرہ | 0.9032 | 8.872 |
| زمین | 1 | 9.8226[1] |
| چاند | 0.1655 | 1.625 |
| مریخ | 0.3895 | 3.728 |
| مشتری | 2.640 | 25.93 |
| زحل | 1.139 | 11.19 |
| یورینس | 0.917 | 9.01 |
| نیپچون | 1.148 | 11.28 |
- ^ This value excludes the adjustment for centrifugal force due to Earth’s rotation and is therefore greater than the 9.80665 m/s² value of standard gravity.