رونتجن
وکیپیڈیا سے
Wilaelm Konrad Roentgen
پیدائش: 1845ء
انتقال: 1923ء
جرمنی کا ماہر طبعیات جس نے ایکس ریز دریافت کیں پروشیا میں پیدا ہوا۔ زیورچ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد سٹراس برگ ، گیئسن ، وہارزگ برگ اور میونخ کی دانش گاہوں میں پروفیسر رہا۔ 1895ء میں اس نے ایکس ریز جنہیں اس کے نام کی مناسبت سے رونتجن ریز بھی کہتے ہیں دریافت کیں۔ 1901ء میں اسے نوبیل پرائز ملا۔