شارجہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
شارجہ//
إمارة الشارقةّ Imārat ash-Shāriqa
—  ریاست  —

پرچم
شارجہ// is located in متحدہ عرب امارات
شارجہ//
متحدہ عرب امارات کے نقشہ میں شارجہ کا مقام
متناسقات: 25°26′N 55°23′E / 25.433°N 55.383°E / 25.433; 55.383متناسقات: 25°26′N 55°23′E / 25.433°N 55.383°E / 25.433; 55.383
ملک متحدہ عرب امارات
نشست شارجہ (شہر)
Subdivisions
حکومت
 - امیر سلطان بن محمد القصیمی
آبادی (2008)
 - کُل 890,669

شارجہ ((عربی: الشارقة)) متحدہ عرب امارات کی 7 امارتوں میں سے ایک ہے جو خلیج فارس کے ساتھ 16 کلومیٹر ساحل اور اس سے ملحقہ 80 کلومیٹر علاقے پر پھیلی ہوئی ہے۔ امارت کا کل رقبہ ایک ہزار 3 مربع میل (2 ہزار 600 مربع کلومیٹر) ہے۔ 2003ء کے مطابق یہاں کی کل آبادی 6 لاکھ 36 ہزار ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم 1998ء (بھارت بمقابلہ آسٹریلیا)

یہ متحدہ عرب امارات کی تیسری سب سے بڑی امارت ہے اور ملک کا واحد مقام ہے جس کی سرحدیں خلیج فارس اور خلیج اومان دونوں سے ملتی ہیں۔

شارجہ نے اپنے کرکٹ اسٹیڈیم کے باعث دنیا بھر میں شہرت حاصل کی جہاں 200 سے زائد ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے منعقد ہوئے جو کسی بھی میدان سے زیادہ ہیں۔ علاوہ ازیں یہاں 4 ٹیسٹ مقابلے بھی کھیلے گئے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں سے یہاں مقابلوں کا انعقاد نہیں ہورہا۔