شکتی سامنت

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

الی وڈ کے نامور فلمساز اور ہدایت کار۔

فہرست

[ترمیم] ابتدائی زندگی

مغربی بنگال میں تیرہ جنوری سنہ انیس سو چھبیس کو پیدا ہوئے سامنت بالی وڈ کے جانے مانے فلمساز تھے۔ فلموں میں وہ اداکاری کرنے آئے تھے لیکن پھر پردے کے پیچھے رہ کر انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد میں انہوں نے اپنی ہدایت میں فلم ’بہو‘ بنائی۔ اس وقت کی مشہور ہیروئین اوشا کرن اور کرن دیوان کے ساتھ ششی کلا اور پران اس فلم کے اہم اداکار تھے۔

[ترمیم] پروڈکشن

سامنت نے چند ہی برسوں میں اپنی پروڈکشن کمپنی بنا لی اور پھر انہوں نے اس کے بینر تلے بے حد کامیاب فلمیں بنائیں۔ جس میں کشمیر کی کلی، این ایوننگ ان پیرس، ہاوڑا برج، چائنا ٹاؤن وغیرہ شامل ہیں۔ ہاؤڑا برج نے مدھو بالا کو نئی اونچائیوں تک پہنچایا ۔ہمہ جہت شخصیت کےمالک شکتی سامنت صرف پروڈیوسر یا ہدایت کار ہی نہیں تھے انہوں نے ایک دور میں فلمیں اور ان کے مکالمے بھی لکھے ۔ فلم برسات کی ایک رات، گریٹ گیمبلر اور امانش کے کی کہانی اور مکالمے ان کے لکھے۔

[ترمیم] ہٹ فلمیں

سامنت نے پچاس کی دہائی کے اواخر اور ساٹھ کی دہائی کے اوائل میں شمی کپور کے ساتھ اگر ہٹ فلمیں دیں تو بعد میں راجیش کھنہ کے ساتھ انہوں نے تین ایسی فلمیں بنائیں جنہیں بعد میں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ آرادھنا، کٹی پتنگ، امر پریم اگر سلور جوبلی ہٹ فلمیں تھیں تو آرادھنا، امر پریم اور امانش کو فلم فیئر ایوارڈ ملے۔

[ترمیم] پسندیدہ اداکار

شکتی سامنت ایسے پہلے بالی وڈ فلمساز تھے جنہوں نے ہندی فلم کو ہندی کے علاوہ دوسری زبان میں ڈب کرنے یا دوسرے ورژن میں بنانے کی شروعات کی۔ انہوں نے فلم امانش کو ہندی اور بنگالی میں بنایا۔ جس طرح شمی کپور اور راجیش کھنہ ان کے پسندیدہ اداکار تھے اسی طرح وہ شرمیلا ٹیگور کو بہت پسند کرتے تھے۔ کشمیر کی کلی کے بعد سے انہوں نے شرمیلا کو اپنی کئی فلموں میں ہیروئین بنایا۔

[ترمیم] اعزازات

ہندستانی فلمی صنعت میں ان کے کارہائے نمایاں کے لیے کئی مرتبہ لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔ 9 اپریل 2009 کو ان کا انتقال ہوا۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں