شیر کوہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

شیر کوہ (مکمل نام: اسد الدین شیر کوہ بن شاذی) ایک مسلمان عسکری کمانڈر تھا جو فاتح بیت المقدس صلاح الدین ایوبی کا چچا تھا۔

وہ موجودہ آرمینیا کے ایک قصبے ڈوین کے ایک کرد گاؤں سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ ایک کرد حکمران شاذی کا بیٹا اور ایوبی سلطنت کے جد اعلی نجم الدین ایوب کا بھائی تھا۔ ان کا خاندان آل شداد سے قریبی تعلق رکھتا تھا اور 1130ء میں ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پہلے بغداد اور بعد ازاں تکریت منتقل ہوگئے۔

1163ء میں شیر کوہ نے نور الدین زنگی کو قائل کیا کہ وہ اسے مصر بھیجے تاکہ فاطمی سلطنت کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔ اس سفر میں صلاح الدین ایوبی بھی شیر کوہ کے ہمراہ تھا۔ کئی نشیب و فراز کے بعد 1169ء میں شیر کوہ کا فاتح دستہ قاہرہ میں داخل ہوا تاہم دو ماہ بعد ہی اس کا انتقال ہوگیا اور اس کی ذمہ داری بھتیجے صلاح الدین ایوبی نے سنبھالی۔ جس نے نور الدین زنگی کے انتقال پر ایوبی سلطنت کی بنیاد رکھی۔