صادق سنجرانی
صادق سنجرانی | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(انگریزی میں: Sadiq Sanjrani) | |||||||
مناصب | |||||||
رکن ایوان بالا پاکستان [1] | |||||||
رکن سنہ 12 مارچ 2018 |
|||||||
حلقہ انتخاب | بلوچستان | ||||||
صدر ایوان بالا پاکستان [2][3] | |||||||
آغاز منصب 12 مارچ 2018 |
|||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 14 اپریل 1978ء (46 سال) نوک کنڈی |
||||||
شہریت | پاکستان | ||||||
جماعت | آزاد سیاست دان | ||||||
عملی زندگی | |||||||
مادر علمی | جامعہ بلوچستان | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
مادری زبان | اردو | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | اردو | ||||||
درستی - ترمیم |
صادق سنجرانی پاکستانی سیاست دان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی 14 اپریل 1978 کو بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوک کنڈی میں پیدا ہوئے۔
صادق سنجرانی نے ابتدائی تعلیم نوک کنڈی میں حاصل کی اور پھر بلوچستان یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔
ان کے والد خان محمد آصف سنجرانی کا شمار علاقے کے قبائلی رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ ان دنوں ضلع کونسل چاغی کے رکن ہیں۔
میر صادق سنجرانی پانچ بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں اور ان کے ایک بھائی اعجاز سنجرانی نواب ثناءاللہ زہری کے دور حکومت میں محکمہ ریونیو کے مشیر بنے۔
حکومت کی تبدیلی کے باوجود وزیر اعلیٰٰ عبدالقدوس بزنجو نے انھیں اس عہدے پر برقرار رکھا۔
میر صادق سنجرانی کے ایک بھائی محمد رازق سنجرانی سینڈک پروجیکٹ کے ایم ڈی رہے۔
صاوق سنجرانی 1998 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کو آرڈینیٹر رہے اور 2008 میں جب یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم پاکستان بنے تو ان کی جانب سے قائم کیے گئے شکایات سیل کا سربراہ میر صادق سنجرانی کو بنایا گیا اور وہ 5 سال تک اس سیل کے سربراہ رہے۔
صادق سنجرانی نے 3 مارچ 2018 کو بلوچستان سے آزاد حیثیت سے بطور رکن ایوان بالا پاکستان اور امیر مجلس ایوان بالا پاکستان منتخب ہوئے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://www.senate.gov.pk/en/profile.php?uid=919&catid=&subcatid=&cattitle=
- ↑ https://dunyanews.tv/en/Pakistan/431026-Joint-opposition-backed-Sadiq-Sanjrani-elected-Senate-chairman
- ↑ بنام: Mir Sadiq Sanjrani — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اگست 2022