صفدر حسین نجفی
|
|
اس مضمون یا اس کے کسی بیان کے ماخذ کا قابلِ تصدیق حوالہ درج نہیں ہے اور متن کی تصدیق ممکن نہیں۔ آپ اس مضمون میں مستند حوالہ جات شامل کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے خیال میں اس کے کسی بیان کی فوری حذف شدگی درکار ہے تو تبادلۂ خیال صفحہ پر گفتگو فرمائیں۔ |
| صفدر حسین نجفی | |
|---|---|
| مکمل نام | علامہ سید صفدر حسین نجفی |
| پیدائش | 1932ء (1350ھ) مظفر گڑھ ، پنجاب ، پاکستان |
| وفات | 3 دسمبر 1989ء (1409ھ) لاہور ، پاکستان |
| مکتبہ فکر | اہل تشیع |
| متاثر شخصیات | علامہ عارف حسین الحسینی |
علامہ سید صفدر حسین نجفی 1932ء میں ضلع مظفرگڑھ پاکستان میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سید غلام سرور نقوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ایک نیک انسان تھے۔ آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم اسی جگہ حاصل کی پھر اعلی تعلیم کے لیئے نجف اشرف چلے گئے ۔
1955ء میں پاکستان آکر انہوں نے قومی امور میں اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ اس تاریخ سے اپنی وفات تک انہوں نے دینی مدارس کا ایک وسیع سلسلہ پاکستان بھر میں پھیلا دیا اور بیرون ممالک میں بھی دینی مدارس بنائے۔ علامہ عارف حسین الحسینی آپ کے شاگردوں میں سے ہیں۔ [حوالہ درکار]
انہوں 100 سے زیادہ کتب اردو میں لکھیں۔ [حوالہ درکار] ایران کے اسلامی انقلاب کو پاکستان میں متعارف کروانے میں آپ نے اہم کردار ادا کیا۔ جب امام خمینی کو پاکستان میں کوئی نہ جانتا تھا تو آپ نے لوگوں کو ان کے نظریات اور انقلابی تحریک سے روشناس کروایا ۔ آپ نے دسمبر 1989ء کو لاہور میں وفات پائی اور اس وقت تک پاکستان کے سب سے بڑے[حوالہ درکار] دینی ادارے کے سربراہ رہے ۔
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
فہرست |
قومی امور [ترمیم]
دینی مدارس [ترمیم]
بیرون ممالک میں مدارس [ترمیم]
1 - ایران میں مدرسہ امام المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
2 - آمریکا میں مدرسہ ولی عصر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
3 - انگلینڈ میں مدرسہ المنتظر عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف۔
پاکستان میں مدارس [ترمیم]
ادارے [ترمیم]
کتب [ترمیم]
تدریس کے علاوہ آپ کی تصانیف تالیفات اور تراجم بھی بہت زیادہ ہیں جن میں سے بعض کا ہم یہاں ذکر کرتے ہیں
- ترجمہ قرآن؛
تراجم [ترمیم]
- تفسیر نمونہ، ترجمہ کتاب تفسیر نمونہ، تالیف مکارم شیرازی 27 جلدیں
- دائمی منشور ترجمہ تفسیر موضوعی قرآن، منشور جاوید تالیف جعفر سبحانی 14 جلدیں آخری ترجمہ برای ملت
- پیام قرآن، ترجمہ تفسیر موضوعی قرآن، پیام قرآن تالیف مکارم شیرازی 15 جلدیں
- توضیح المسائل، ترجمہ توضیح المسائل امام خمینی، 1969
- حکومت اسلامی، ترجمہ دروس آیتاللہ خمینی
- الارشاد، ترجمہ کتاب الارشاد تالیف شیخ مفید
- سعادت الابدیہ، ترجمہ کتاب بنام مقامات العلیاء تالیف خاتم المحدثین علامہ شیخ عباس قمی؛ موضوع اخلاق
- معادن الجواہر، ترجمہ کتاب تالیف علامہ شیخ محمد علی کراجکی، موضوع اخلاقیات
- رسالۃ المواعظ، ترجمہ کتاب تالیف شیخ عباس قمی
- ارشاد القلوب، ترجمہ کتاب تالیف شیخ محمد علی دیلمی
- عقائدامامیہ، ترجمہ کتاب تالیف علامہ شیخ رضا المظفر ترجمہ
- شیعہ دوازدہ امامی و اہل بیت، ترجمہ کتاب تالیف علامہ شیخ محمد جواد
- احسن المقال، کتاب منتہی الامال تالیف محدث قمی، 4 جلدیں
- تذکرۃ الخواص، ترجمہ کتاب تذکرة الخواص تالیف علامہ سید بن جوزی
- السقیفہ
تصانیف [ترمیم]
- عرفان المجالس، جلداول و جلد دوم
- اسلامی جمہوریہ ایران پر اعتراضات دین و عقل کی روشنی میں
- حدود و تعزیرات
- یزیدی فرقہ
- مناسک حج
- کتاب زیارات
- جہاد اکبر
- انتخاب طبری
- مبادی حکومت اسلامی
- دین حق عقل کی روشنی میں
- سیرت ائمہ، 12 جلد تاریخ امامان معصومان
- حقوق و اسلام
- چہل حدیث
شاگردان [ترمیم]
علامہ کے مشہور معروف شاگردان درج ذیل ہیں ۔
اولاد [ترمیم]
علامہ موصوف کی تمام اولاد(بیٹے اور بیٹیاں) دینی ودنیاوی علوم سے آراستہ ہیں ۔
فرزندان [ترمیم]
- مولانا سید علی نقی نقوی]]
- مولاناسید محمد تقی نقوی
- [سید حسن عسکری نقوی]]
- مولانا سید حسین علی نقوی
- مولانا سید محمد علی نقوی
بیٹیاں [ترمیم]
داماد [ترمیم]
- علامہ سید نجم الحسن نقوی
- علامہ سید مجیب الحسن نقوی
بیرونی روابط [ترمیم]
http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=230042
حوالہ جات [ترمیم]
- .تذکره علمای امامیه اردو ص ۱۵۷
- .تذکره علمای امامیه فارسی ص ۱۳۹
- .امامیه مصنفین اردو ج۱ ص۱۴و ص۳۱۲
- .تاریخ علمای قدیم ج۱ ص۶۲۱