فرانس قومی فٹ بال ٹیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
فرانس فٹ بال فیڈریشن کا شارہ (لوگو)

فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم بین الاقوامی سطح پر فٹ بال میدانوں میں فرانس کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کا انتظام فرانس فٹ بال فیڈریشن (FFF) سنبھالتی ہے جو یورپی فٹ بال فیڈریشنز کے اتحاد (UEFA) کی رکن ہے۔ فرانس ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے 1930ء کے پہلے عالمی کپ فٹ بال میں حصہ لیا تھا۔ 1980ء کی دہائی میں مائیکل پلاٹینی کی زیر قیادت ٹیم 1982ء اور 1986ء دونوں عالمی کپ مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچی تھی اور 1984ء میں یورپی چیمپین شپ جیتنے میں بھی کامیاب رہی۔ 1990ء کی دہائی کے اواخر اور 2000ء کے اوائل میں فرانس کی فٹ بال ٹیم اپنے دورِ عروج پر پہنچی جب اس نے 1998ء میں میزبان ملک کی حیثیت سے پہلی مرتبہ عالمی کپ جیتا اور دو سال بعد یورپی فٹ بال چیمپین شپ بھی اپنے نام کی۔ علاوہ ازیں یہ ٹیم 2006ء کے عالمی کپ کے فائنل تک رسائی میں بھی کامیاب رہی لیکن کامیابی نہ سمیٹ سکی۔ ان تمام اعزازات کے پیچھے معروف فٹ بالر زین الدین زیدان کا بڑا کردار تھا جنہوں نے 2006ء کے عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد فٹ بال سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ فرانس اور ارجنٹائن وہ واحد قومی ٹیمیں ہیں جنہوں نے فیفا کے زیر اہتمام مردوں کے لیے منعقدہ تین اہم مقابلے جیتے ہیں: عالمی کپ، کنفیڈریشنز کپ اور اولمپک ٹورنامنٹ۔