محمد حسنی بلوچ قبیلہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تاریخ محمد حسنی بلوچ قبیلہ: محمد حسنی کا اصل وطن ایران ہےـ فارسی زبان میں اسکا اصل تلفظ ممسنی ہے ـاس نام سے ایران میں ایک شہر بھی بنام شھرستاں ممسنی موجود ہےـ ممسنی ایران کے قدیم ترین باشندے ہیں ـ اس قوم کاذکر سکندر اعظم کی تاریخوں میں یونانی اور لاتینی زبانوں میں بھی آیا ہےـ سکندر اعظم کی فوجوں سے انکی جنگ بھی ہوئی-

ایران میں ممسنی قوم کے طائفے:

  1. -لر ممسنی: ایران میں شیراز فارس اور کوھگیکویہ اور بویراحمد و بختیاری ہیں ـ
  2. - سیستانی ممسنی: سربندی ، شھرکی ، جر، بزی ، جھان ، تیغ ، بامدی ، نوری ، قزاق ، پیری و نخعی طائفے شامل ہیں ـ
  3. - بلوچ ممسنی: شہ بخش (اسمعیل زئی) ، ھاشم زئی و نوشیر وانی شامل ہیں ـ
  4. - کرد ممسنی: شامل اہل سنجابی ممسنی تبار ایران میں اور ممسنی کرد عراق اور سوریہ میں ہیں ـ
  5. - براھوئی ممسنی: یہ براھوئی اور بلوچی دنوں زبانیں بولتے ہیں اور یہ پاکستان میں اور افغانستان کے جنوب میں رہتے ہیں ـ پاکستان میں یہ محمد حسنی کے نام سے مشہور ہیں ـ

ممسنی کے نامور تاریخی شخصیات:

  • رستم جہاں: پہلوانے ایران
  • سورن سردار: شکست دھندہ کراسوس ایران کے نامور شخصیت تھے ـ
  • شھرک مرزبان فارس: عرب اور ایران کے حملے کے زمانے میں ـ
  • ابو طاب زید نو بندہ گانی:
  • صلاح الدين محمود لر: اتابكان فارس کے زمانے میں ـ
  • سردار كي مهيم ممسني : اتابكان لرستان زماني
  • دشمن زيار رستم كاكويه: ایران
  • امام قلي بيگ ممسني: ایران
  • مقيم بيگ ممسني: ایران
  • بابا خليل ممسني: ایران
  • محمد خان بلوچ ممسني: ایران
  • سردار امير سيف الدين خان سيستاني ممسني
  • سردار امير كوچك خان سرابندي سيستاني ممسني
  • سردار محمدحسين خان سيستاني ممسني
  • ميري خان ممسني
  • ولي خان ممسني
  • خان علي خان ممسني
  • باقر خان جاويدي
  • محمدرضا خان دشمنزياري ممسني
  • شہباز خان ممسني بلوچ
  • رستم خان ممسني بلوچ
  • رييس علي دلواري ممسني تنگستاني
  • عبدالكريم براهويي
  • علي مردان خان براهويي
  • سردار علي حيدر محمدحسني
  • سردار فتح محمد ممحمد حسني
  • سردار عارف جان محمد حسني [1]


پا کستان میں محمد حسنی قبیلہ: محمد حسنی قوم کا موجودہ مسکن ضلع واشک ہے, یہ بلوچستان میں پاک-ایران سرحد کے قریب واقع ضلع ہے۔ اس سے پہلے یہ ضلع خاران کا حصہ شمار ہوتا تھا۔ 2006ء میں اسے ضلع کا درجہ دیا گیا ۔ ضلع واشک کے مشرق میں ضلع خضدار، مغرب ایرانی سرحد ، شمال میں ضلع چاغی اور جنوب میں ضلع پنجگور ملتا ہے ۔ یہاں کی آبادی کی اکثریت بلوچوں پر مشتمل ہے ، بڑے قبائل میں محمد حسنی، ریکی اور دیگر شامل ہے ۔ ان کی قدیم زبان فارسی تھی۔ انہیں بلوچ شمار کیا جاتا ہے۔ ہارونیوں کی طرح یہ بھی اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایران سے آئے تھے۔ وہ حضرت امام حسینؓ کے پیرو تھے۔ اور اسی لئے محمد حسنی کہلاتھے ہیں۔ لوک گیتوں کی روشنی سے شیراز کے حکمران سے ان کی لڑائی ہوئی۔ اور وہ ہجرت کر کے سیستان آگئے۔ اور وہاں سے وہ اپنے موجودہ علاقے جھالاوان آکر بس گئے۔ یہ ایک کافی بڑا قبیلہ تھا۔ ان کے سیستان سے بلوچستان آنے کے قصے بہت حد تک بلوچوں کے قصوں سے ملتے جلتے ہیں۔ محمد حسنی اور ہارونی قبیلوں کے مختلف گروہوں کے نام اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان میں بسنے والے بڑے بڑے بلوچ قبیلوں میں بھی انہیں ناموں کے گرو موجود ہیں۔ مثلاً بیگلزئی،شالوزئی، شاہی زئی، مزار زئی،کھیازئی ، دیرانی، عمرانی، کیسیازئی، وغیرہ۔ اس سلسلہ میںیکسوار گروہ قابل غور ہے۔ خاص طور پر جب کہ ہم سیاالسواراور اس کے قبیلے السوارہ (جسے عرب مورخین الاسوارہ کہتے ہیں) کا خیال کرتے ہیں۔ یہاں ہمیں پہلی مرتبہ اس بات کاثبوت ملتاہے۔ کہ بلوچوں میں بھی ایک گروہ ہے۔ جس کا نام سوار ہے۔ یہ عین ممکن ہے کہ اس یک سوار گروہ کا کچھ نہ کچھ تعلق السوارہ سے ہو۔ جو کسی زمانے میں عراق اور شام میں ایک بہت بڑا بلوچ قبیلہ تھا۔

سردار فتح محمد حسنی پاکستان میں محمدحسنی قوم کے موجودہ نامور شخصیت ہیں ـ Jul15-09 ق لیگ بلوچستان کے مرکزی رہنما سردار فتح محمد حسنی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان 19 فروری 2008 ... اس کے علاوہ این اے دو سو ساٹھ کوئٹہ چاغی کی سیٹ پر سردار عمر گورگیج نے پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے امیدوار سردار فتح محمد حسنی کو شکست دی ہے۔ سردار فتح محمد حسنی ماضی میں پیپلز پارٹی کے ساتھ رہے لیکن صدر پرویز مشرف کے اقتدار میں آنے کے بعد وہ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور ملک واپس آتے ہی مسلم لیگ قائد اعظم میں شمولیت کا اعلان کر دیا تھا۔

سردار فتح محمد حسنی


محمد حسنی قوم کا شجرہ پاکستان میں:

  • محمد حسنی
  • کھیازئی
    • کاہالازئی
    • مزارزئی
    • ہارونی
    • شیخ حسینی
    • مردان شہی
    • شہدادزئی
    • کولاچی
    • اسمٰعیلی
    • اسمٰعیلی راج
    • زنگیانی
    • شاہی زئی
    • یوسفی
    • شیروزئی
    • زیرکانی
    • درکانی
    • عیدوزئی
    • یگیاہی
    • کیسیازئی
    • مندوزئی
    • سیاہی زئی
    • قہار زئی
    • شاہوزئی
    • حسینی [2]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ [1] کاربر:لر ممسنی از ویکی‌پدیا، دانشنامهٔ آزاد
  2. ^ بلوچستان تاریخ کے آئینے میں
  • نسب نامہ جہریج (قبائل سندھ) 1936ء
  • تاریخ دودائی
  • تاریخ کرد
  • تاریخ طبرایٰ
  • بلوچستان تاریخ کے آئینے میں