مرزا حسین علی نوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پیدائش: 1817ء

انتقال: 1892ء

مرزا حسین علی نوری؛ William Miller کی کتاب "The Baha'i Faith: Its history and teachings" سے لیا گیا۔

بہائی یا بابی مذہب کے پیشوا۔ ماژندران کے قصبہ نور میں پیدا ہوئے۔ تیس برس کی عمر میں بابی مذہب اختیارکیا۔ اور اپنے سوتیلے بھائی مرزا یحیی صبح ازل کو منصب سے ہٹا کر 1868ء میں علی محمد باب کے جانشین بن گئے۔ شاہ ایران پر حملے کے الزام میں پہلے قید اور پھر جلاوطن کر دیے گئے۔ بغداد میں اقامت اختیار کی۔ اور وہیں اعلان کیا کہ باب نے مظہر اللہ نے انھیں کے بارے میں کہا ہے۔ ترکوں انھیں پہلے ایڈریا نوپل اور پھر عکہ میں نظر بند کردیا۔ وہیں انتقال کیا۔ اُن کے جانشین عبدالبہاء ہوئے جنہوں نے بابی مذہب کو مغربی ممالک میں پھیلایا۔ ان کے ماننے والے بہائی کہلاتے ہیں۔

مزید پڑھیے[ترمیم]

قراة العین طاہرہ

بہائی مذہب

علی محمد باب

زرتشت