پیغمبر
| اسلامی انبیاء Anbiya - (انبیاء) |
|---|
|
آدم -
ادریس - نوح - ھود - صالح - ابراھیم - Lot (لوط) - Ismail (اسماعیل) - Ishaq (اصحاق) - Yaqub (یعقوب) - Yusuf (یوسف) - ayub (ایوب) - Zul kifl (ذوالکفل) - Shoib (شعیب) - Musa (کلیم اللہ-موسٰی) - Harun (ھارون) - Dawood (داؤد) - Sulaiman (سلیمان) - Yunus (یونُس) - Ilyas (الیاس) - alyasa (الیسعَ) - Zakariya (زکریا) - Yahya (یحیٰی) - Isa ibn Maryam (Jesus Christ) (مسیح عیسٰی ابن مریم) - Muhammad (خاتم النبیاء-محمدﷺ) - |
| ◈ ◈ |
وہ ہستی جو خدا کی طرف سے کسی قوم کی ہدایت کے لیے معبوث ہو۔ یہ ایک روحانی فیض ہے جو مخصوص انسانوں کو عطا ہوتا ہے۔ پیغمبر کا موحد ہونا ضروری ہے ۔ تورات کے بموجب پیغمبر صرف بنی اسرائیل میں پیدا ہوتا ہے لیکن قرآن پاک بتاتا ہے کہ ہر قوم اور ملک کے واسطے پیغمبر بھیجے گئے ہیں جو ان کو سچا راستے دکھاتے اور گمراہی کی پاداش میں خدا کے عذاب سے ڈراتے رہے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے اللہ کے بھیجے گئے تمام پیغمبروں پر ایمان لانا ضروری ہے اور ان پر جو کتابیں اور صحائف نازل ہوئے ان کو بھی ماننا لازمی ہے ۔ پیغمبروں میں اونچ نیچ یا بڑے چھوٹے کا فرق نہیں۔ البتہ بعض پیغمبر صرف ایک قوم کی طرف معبوث ہوئے تھے اور ان کا کام صرف اسی قوم کی ہدایت تھا۔ بعض کا ذکر قرآن پاک میں تفصیل کے ساتھ ہے اور بعض کے صرف نام یا مختصر حالات ہی ہیں۔ پیغمبروں کی صحیح تعداد میں مفسرین اور علمائے دین میں اختلاف ہے۔ عام عقیدہ یہی ہے کہ خدا نے کل ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر وقتاً فوقتاً دنیا میں بھیجے ۔ آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تھے اور اب قیامت تک کوئی پیغمبر نہیں آئے گا۔
نیز دیکھیے [ترمیم]
.