معماری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
تعمیراتی فن (معماری) کا ایک جدید شاہکار جسے برج دبئی کہا جاتا ہے۔
BurjDubaiPlan.PNG
انضباط تعمیر (معماریت) اور مدنی ہندسیات کے علوم کی روشنی میں تیار کیا جانے والا برج دبئی کے منصوبے کا ایک خاکہ۔
چند اہم الفاظ

عَمَر
عمارت
تعمیر
معماری
معماریت
معمار

سکونت / رہائش
building
construction
architecture
architecture (engineering)
architect

معماری ، اور اسکا انگریزی متبادل architecture ، دونوں ہی ایسے الفاظ ہیں جو کہ خاصے وسیع مفہوم میں استعمال کیے جاتے ہیں؛ یعنی ان الفاظ سے مراد عمارت سازی کے عمل یا انضباط (discipline) کی بھی لی جاتی ہے ، عمارت کی ساخت کی بھی لی جاتی ہے ، تعمیرِ عمارت کے پیشے کی بھی لی جاتی ہے اور کسی عمارت کو تعمیر کرنے والے (معمار) کے فن کی بھی لی جاتی ہے۔ مذکورہ بالا مفاہیمِ لفظِ معماری (جو کہ مدنی ہندسیات سے قریب قریب آجاتے ہیں) کے علاوہ بھی اس لفظ کا استعمال کسی شے کی تصوراتی تشکیل و ساخت پر بھی کیا جاسکتا ہے جیسے؛ ریاضیاتی معماری سے مراد علم ریاضیات کے ڈھانچے یا نظام کی لی جاتی ہے، اسی طرح روح کی معماری کرنا سے مذہبی ادب میں مراد نفس کے تزکیے کی لی جاتی ہے جبکہ قوم کی معماری سے مراد معاشرے کی اصلاح و ترقی کی لی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ کسی جسمانی ساخت پر اس لفظ کا استعمال انسان کی بنائی ہوئی عمارات تک محدود نہیں بلکہ کسی قدرتی یا جغرافیائی وجود کی تعریف یا اسے بیان کرتے وقت قدرت کی معماری کا لفظ بھی دیکھنے میں آتا ہے۔

وجۂ تسمیہ[ترمیم]

معماری کا لفظ عربی کے عمر سے ماخوذ ہے جسکے متعدد معنوں میں سے ایک معنی سکونت اور رہائش یا رہنے کے ہوتے ہیں اسی سے عربی میں عمارۃ بنایا جاتا ہے یعنی وہ جگہ کہ جہاں رہائش اختیار کی جاسکتی ہو اور یہی عمارۃ اردو کے لفظ عمارت کی اساس ہے کیونکہ اردو میں عربی کی تاۓ مدورہ کو ت سے تبدیل کر کہ لکھا جاتا ہے۔ اسی عمر سے معمار بنا ہے یعنی وہ شخص کہ جو رہنے کی عمارت کو بناتا ہو اور اسی سے اس بنانے کے عمل کا نام یعنی معماری بھی اخذ کیا جاتا ہے۔