نوی ممبئی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| نوی ممبئی | |
| नवी मुंबई Navi Mumbai |
|
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| صوبہ | مہاراشٹر |
| ضلع | تھانے |
| محل وقوع | 19.03 درجے شمال، 73.01 درجے مشرق |
| رقبہ | 133 مربع میل (344 مربع کلومیٹر |
| بلندی | 10 میٹر (33 فٹ) از سطحِ سمندر |
| آبادی | 2,600,000 بمطابق 2008ءء |
| منطقۂ وقت | متناسق عالمی وقت +05:30 |
| رمزِ بعید تکلم | +022 |
| www.nmmconline.com | |
|
بھارت میں نوی ممبئی کا مقام |
|
نوی ممبئی، جسے نئی ممبئی یا نئی بمبئی بھی کہا جاتا ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مغربی ساحلوں پر واقع ایک شہر ہے۔ یہ شہر 1972ء میں ممبئی کے جڑواں شہر کے طور پر بنایا گیا اور یہ دنیا کا سب سے بڑا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت بنایا گیا شہر ہے جو 163 مربع کلومیٹر (63 مربع میل) پر پھیلا ہوا ہے اور اس کا کل رقبہ 344 مربع کلومیٹر (133 مربع میل) ہے۔ یہ تھانے کھاڑی (تھانے کریک) کے مشرقی ساحلوں پر واقع ہے۔ واشی اور ایرولی کے پُل اسے ممبئی سے منسلک کرتے ہیں۔ نوی ممبئی کی آبادی 26 لاکھ ہے جس میں سے تقریبا 8 لاکھ نیرول اور 7 لاکھ وشی کے علاقوں میں آباد ہے۔
نوی ممبئی دراصل ممبئی کے شہری علاقے کا حصہ ہے اور شہر کے معاملات کو نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن نامی ادارہ چلاتا ہے۔