نکول کڈمین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
نکول کڈمین

نکول میری کڈمین (Nicole Mary Kidman) (پیدائش: 20 جون 1967ء) امریکہ میں پیدا ہونے والی ایک آسٹریلوی اداکارہ، فیشن ماڈل، گلوکارہ اور انسان دوست شخصیت ہیں۔ 2006ء میں آپ کو آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز کمپینیئن آف دی آرڈر آف آسٹریلیا دیا گیا۔ 2006ء ہی میں آپ فلمی صنعت میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ بنیں۔[1]

کڈمین پہلی مرتبہ 1989ء میں سنسنی خیز فلم ڈیڈ کام (Dead Calm) کے ذریعے منظر عام پر آئیں۔ ڈیز آف تھنڈر (Days Of Thunder) (1990ء)، ٹو ڈائی فار (To Die For) (1995ء) اور مولن روج! (Moulin Rouge!) (2001ء) میں آپ کی کارکردگی کو ناقدین نے بھرپور انداز میں سراہا اور دی آورز (The Hours) (2002ء) میں اداکاری پر آپ کو کئی معروف فلمی اعزازات سے نوازا گیا جس میں بہترین اداکارہ کے لیے اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا ایوارڈ اور گولڈن گلوب ایوارڈ شامل ہیں۔

آپ نے ہالی ووڈ کے معروف فلمی اداکار ٹام کروز کے ساتھ شادی بھی کی جبکہ اس وقت آپ معروف موسیقار کیتھ اربن کی بیوی ہیں۔

کیونکہ آپ ہوائی میں آسٹریلوی جوڑے کے گھر پیدا ہوئیں، اس لیے آپ آسٹریلیا اور امریکہ دونوں کی شہریت کی حامل ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ نکول کڈمین، فلمی صنعت کی سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی اداکارہ ایم ایس این بی سی