پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ
| پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ | |
| "رَبِّ زدْنيِ عِلْماً" (Arabic) O my Lord! Advance me in Knowledge." |
|
| قیام | 1959 |
| پرینسپل | محمد بلال |
| محل وقوع | جدہ , سعودی عرب |
| ہوم پیج | http://www.pisj.sch.sa |
پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (اب باضابطہ طور پر پاکستان انٹرنیشنل سکول عزيزية جدہ یا PISJ کے طور پر لکھا جاتا ہے) (سابقہ پاکستان ايمبيسی سکول جدہ) سعودی عرب میں کمیونٹی کی بنیاد پر سب سے بڑے سکولوں میں سے ایک ہے- سکول دو شفٹوں میں چلتا ہے - صبح کی شفٹ درمیانے، ثانوی اور اعلی ثانوی کلاسوں پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ تیاری اور پرائمری جماعتوں پر مشتمل ہے-
اسکول کے دو حصے ہیں ایک لڑکوں کے لئے اور ایک لڑکیوں کے لئے ہے- جبکہ ایک منسلک عمارت میں انتظامی دفاتر واقع ہیں- سکول 300-500 لوگوں کے لئے ایک سَماعت گاہ بھی ہے-
فہرست |
تنظیمی ڈھانچہ[ترمیم]
سکول سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے قوانین اور قواعد مطابق کام کرتا ہے- سکول کی روزمرہ سرگرمیوں کو سکول کے پرنسپل کی نگرانی میں کیا جاتا ہے-
تاریخ[ترمیم]
سکول کی پرانی عمارت بغدادیہ میں تھی جبکہ نئی عمارت عزيزية میں واقع ہے جسکا افتاح 1984 میں کیا گیا-
وردی[ترمیم]
لڑکے[ترمیم]
ابتدائى اور متوسط[ترمیم]
سفید قمیض، خاکی پتلون، سفید موزے کے ساتھ سیاہ جوتے
ثانوی اور اعلی ثانوی[ترمیم]
سفید قمیض، سیاہ پتلون، سفید موزے کے ساتھ سیاہ جوتے
سہولیات[ترمیم]
- سماعت گاہ
- دو کتب خانے
- پانچ تجربہ گاہیں
- امور خانہ داری تجربہ گاہ
- فنون لطیفہ تجربہ گاہ
- دو کمپیوٹر تجربہ گاہیں
- دو اساتذہ انتظارگاہیں
- دوا خانہ
- کھیل کا میدان