کائناتی ریزموجی پس منظر تابکاری

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش



طبیعی علم الکائنات
WMAP.jpg
وابستہ مضوعات

ترمیم

علم الکائنات میں کائناتی ریزموجی پس منظر تابکاری دراصل ایک قسم کی برقی مقناطیسی شعاعوں کو کہا جاتا ہے جنکو 1965 میں دریافت کیا گیا۔ انکو انگریزی میں cosmic microwave background radiation کہا جاتا ہے اور عمومی طور پر ان کیلیے مخفف CMB استعمال کیا جاتا ہے (بعض اوقات CMBR, CBR اور MBR کے اختصاری نام بھی استعمال میں آتے ہیں)۔ اسمیں جسداسود یعنی جسم سیاہ یا black-body کا ایک حرارتی طیف (spectrum) ہوتا ہے جو ریزموج (microwave) پر اپنے عروج پر پہنچتا ہے ماہرین علم کائنات کی اکثریت ، کائناتی ریزموجی پس منظر تابکاری کو تشکیل کائنات کے نظریۂانفجارعظیم کی بہترین شہادت کے طور پر دیکھتی ہے۔