کارل کارسٹنس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
کارل کارسٹنس


صدر جرمنی
در منصب
1 جولائی 1979 – 30 جون 1984
چانسلر ہیلمٹ اشمڈت (1979-1982)،
ہیلمٹ کوہل (1982-1984)
پیشرو والٹر شیل
جانشین رچرڈ وون وائسزاکر

صدر بنڈسٹاگ
در منصب
14 دسمبر 1976 – 31 مئی 1979
پیشرو اینمیری رینجر
جانشین رچرڈ اسٹکلن

پیدائش 4 دسمبر 1914 (1914-12-04) ‏(99)
برمن, جرمن سلطنت
وفات 30 مئی 1992 (عمر 77 سال)
میکنہیم، جرمنی
سیاسی جماعت نازی جماعت(1940-1945)،

کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد (1955-1992)

ازواج ویرونیکا کارٹسنس
مذہب لوتھرن

کارل کارسٹنس (14 دسنبر 1914 - 30 مئی 1992) جرمن سیاستدان تھے۔ آپ نے 1979 سے 1984 تک جرمنی کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔

سوانح حیات[ترمیم]

کارل کاتڑسنس بارمن شہر میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد اسکول ٹیچر تھے۔ آپ کی پیدائش کے تھوڑا عرصہ قبل وہ پہلی جنگ عظیم میں مغربی محاذ میں ہلاک ہو گئے تھے۔ آپ نے 1933 سے 1936 تک فرینکفرٹ، ڈیجون، میونخ، کوئنگسبرگ اور ہیمبرگ کی یونیورسٹیوں سے قانون اور سیاسیات کی تعلیم حاصل کی۔ 1938میں آپ نے اپنا ڈاکٹریٹ مکمل کیا اور 1939 میں اپنا دوسرا اسٹاٹ سیکسامین کی سند کا امتحان دیا۔ 1949 میں آپ نے ییل لاء اسکول سے ماہر القانون (LL.M) کی سند حاصل کی۔

میں کارل اور ویرونیکا کارٹسنس 1949

1939 سے 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران کارٹسنس وہرماکٹ طیارہ شکن آرٹلری دستہ کے رکن تھے، اور جنگ کے اختتام تک سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدہ پر فائز ہو گئے۔

1944 میں کارسٹنس نے میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ ویرونیکا پرائر سے برلن میں شادی کی۔ جنگ کے اختتام پر کارٹسنس تے اپنے آبائی شہر بریمن میں وکالت شروع کر دی۔ 1950 میں آپ نے جامعہ کولون میں لیکچرار کی نوکری کی۔ 1954 میں انہوں نے جرمن خارجی دفتر میں سفارتی عمور کا کام سنبھالا اور یورپی کونسل، اسٹراس بورگ میں مغربی جرمنی کے نمائندگی کی۔ 1955 میں آپ نے کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔

جولائی 1960 میں آپ دفتر خارجہ کے سیکرٹری ریاست بن گئے اور اسی سال جامعہ کولون میں پبلک اور بین الاقوامی قانون کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ 1966 - 1969 تک چانسلر کرٹ جارج کیسنگر کے دور میں بنی حکومت میں دفتر وزارت دفاع میں ریاست کے سیکرٹری بنے اور 1968 کے بعد جرمن چانسلری کے سربراہ بنے۔

1972 میں کارسٹنس بنڈسٹاگ میں منتخب ہوئے اور 1979 تک اس کے رکن رہے۔ مئی 1973 سے اکتوبر 1976 تک آپ کرسچن ڈیموکریٹک اتحاد/کرسچن سماجی اتحاد کے پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین رہے۔

1976 کے وفاقی انتخابات میں سی ڈی یو/سی ایس یو پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی اور کارسٹنس کو 14 دسمبر 1976 میں بنڈسٹاگ کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ سی ڈی یو/سی ایس یو وفاقی کنونشن میں بھی اکثریت حاصل کرلی اور 1979 میں جماعت نے کارسٹنس کو جرمن صدر کے لیئے نامزد کیا۔

23 مئی 1979 میں کارسٹنس وفاقی جمہوریہ جرمنی کے پانچویں صدر منتخب ہوئے، ان کے مقابل ایس پی ڈی کی این میری رینجر تھین۔