کورسیکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
فرانس کے نقشے میں کورسیکا نمایاں ہے

کورسیکا بحیرہ روم کا چوتھا بڑا جزیرہ ہے (صقلیہ، ساردینیا اور قبرص کے بعد)۔ جو آج کل فرانس کے قبضہ میں ہے۔ یہ اٹلی کے مغرب، فرانس کے جنوب مشر اور جزیرہ ساردینیا کے شمال میں واقع ہے اور فرانس کے 26 خطوں میں سے ایک ہے۔ یہ نپولین بوناپارٹ کی جائے پیدائش کے طور پر مشہور ہے۔

جزیرے کا کل رقبہ 8،680 مربع کلومیٹر اور ساحلوں کی لمبائی ایک ہزار کلومیٹر ہے۔ آبادی یکم جنوری 2005ء کے اندازوں کے مطابق 275،000 جبکہ مارچ 1999ء کی مردم شماری کے مطابق 260،196 ہے۔

جزیرہ پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے جن میں مونٹی سنٹو سب سے بلند پہاڑ ہے جس کی بلندی 2706 میٹر ہے۔ اس کے علاوہ دو ہزار میٹر سے بلند 20 مزید چوٹیاں بھی جزیرے پر موجود ہیں۔

یہ جزیرہ آبنائے بونیفیکیو کے ذریعے ساردینیا سے جدا ہے۔

کورسیکا کے اہم شہروں میں اجاکیو (لاطینی نام: Ajax)، باستیا، کورٹی اور سارٹین (Sarte) شامل ہیں۔

کورسیکا کو نپولین بوناپارٹ کی جائے پیدائش کے طور پر بھی جانا جاتا ہے جو 1769ء میں اجاکیو میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدین نے فرانس ہجرت کی اور نپولین نے وہیں تعلیم حاصل کی۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔