گل داؤدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
wikipedia:How to read a taxoboxHow to read a taxobox
گل داؤدی
گل داؤدی
گل داؤدی


قـواعـد اسـم بنـدی
ساحہ:
domain
حقیقی المرکزیہ
مملکہ:
kingdome
نباتات
شعبہ:
division
میگنولتات
Magnolio-phyta
جماعت:
class
میگنولیتی
Magnoliopsida
طبقہ:
order
نجمیطب
Asterales
خاندان:
family
نجمان
Astreaceae
جنس:
genus
گل داؤدی
گل داؤدی

گل داؤدی (Chrysanthemum) خزاں اور ابتدائی موسم سرما کا اہم پھول ہے۔ اسکے کئی رنگ، نمونے اور قسمیں ہیں۔اس وقت دنیا میں اس پھول کی تقریباً 5 ہزار سے زائد اقسام موجود ہیں۔ یہ پھول انتہائی خوبصورت ہوتے ہیں۔ پھول کافی دن کھلا رہتا ہے۔ گل داؤدی کی نمائش بہت لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچتی ہیں۔ پاکستان میں گل داؤدی کی نمائش اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، لاہور، پشاور اور کراچی میں ہوتی ہیں۔

گلِ دائودی کی چاۓ[ترمیم]

چین میں ایک خاص تہوار پر گلِ دائودی سے مشروب تیار کیا جاتا اور گھروں سے باہر گلِ دائودی کی کیاریوں کے پاس بیٹھ کر یہ مشروب پیا جاتا ہے۔ گلِ دائودی کی بعض اقسام کی پنکھڑیاں چائے کی پتی کی طرح استعمال ہوتی ہیں۔ یہی پتیاں تکیوں میں روئی کی جگہ بھی استعمال ہوتی ہیں، ایسے تکیے موسم گرما میں اپنی خوشبو کے باعث روح کو ٹھنڈک اور فرحت پہنچاتے ہیں۔ گلِ دائودی ہندی اپنی خوبصورت بناوٹ اور نیم دائرہ پتیوں کی بدولت عہدِقدیم سے لے کر چینیوں کا دل پسند پھول ہے۔ آج بھی یہ اپنی اصل جنگلی صورت میں ہانگ کانگ اور پائی پنگکے درمیانی علاقے میں پایا جاتا ہے۔ گل داؤدی کے بیج نہیں بنتے چنانچہ اسکی جھاڑی کوھی اگلے موسم کیلیۓ رکھنا ہوتا ہے۔

Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔

نگار خانہ[ترمیم]