گوشۂ درود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مینارۃ السلام

گوشۂ درود کی عمارت

بنیادی معلومات
محل وقوع Flag of پاکستان ماڈل ٹاؤن، لاہور، پاکستان
جغرافیائی متناسقات 31°28′59″N 74°18′34″E / 31.48306°N 74.30944°E / 31.48306; 74.30944متناسقات: 31°28′59″N 74°18′34″E / 31.48306°N 74.30944°E / 31.48306; 74.30944
مذہبی انتساب اسلام
قیادت ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
ویب سائٹ Gosha-e-Durood.com
معماری اوصاف
جنرل ٹھیکیدار میسرز خلیل کنسٹرکشن کمپنی
سنگِ بنیاد 10 جون 2007ء
تکمیل 22 اگست 2013ء
تفصیلات
لمبائی 55 فٹ
چوڑائی 55 فٹ
چوڑائی (صحن) 175 فٹ
بلندی (انتہائی) 80 فٹ
گنبد 1
بلندی گنبد (خارجی) 80 فٹ
چوڑائی گنبد (خارجی) 28 فٹ
چوڑائی گنبد (داخلی) 26.5 فٹ
مینار 4
بلندی مینار 45 فٹ
کلس 5
بلندی کلس 4.5 فٹ
معماری مواد RCC

تحریک منہاج القرآن کے تحت لاہور میں قائم کردہ گوشۂ درود میں لوگ سارا سال دن رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ روئے زمین پر یہ ایسی واحد جگہ ہے جسے تاریخ میں پہلی بار یکم دسمبر 2005ء کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قائم کیا۔

درود بارے قرآنی حکم[ترمیم]

قرآن حکیم میں ارشاد باری تعالٰیٰ ہے:

{{{1}}} إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا [1]

ترجمہ: بیشک اللہ اور ا س کے (سب) فرشتے نبی (مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجتے رہتے ہیں،
اے ایمان والو! تم (بھی) ان پر درود بھیجا کرو اور خوب سلام بھیجا کرو.

مقصدِ قیام[ترمیم]

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام بھیجنا ایک مقبول ترین عمل ہے۔ گوشۂ درود کے قیام کا مقصد مسلمانوں میں اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تعلق قائم کرنا بتایا جاتا ہے۔ [2]

درودِ منہاج[ترمیم]

منہاج القرآن کے گوشۂ درود میں جو درود شریف ہمہ وقت پڑھا جاتا ہے، اسے ’’درودِ منہاج‘‘ کہتے ہیں:

{{{1}}} اللهم صل علی سيدنا و مولانا محمد و علی آله و صحبه و بارک وسلم[3]

گوشہ نشین[ترمیم]

  • گوشۂ درود میں 10 دن کے لئے آنے والے افراد گوشہ نشین کہلاتے ہیں۔
  • ہر 10 دن بعد نئے 18 افراد گوشۂ درود میں آتے ہیں اور یوں یہ سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے۔ [4]

معمولاتِ گوشۂ درود[ترمیم]

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پہ واقع گوشہ درود کی حسین عمارت
  • گوشۂ درود میں ہر وقت 6 افراد موجود ہوتے ہیں۔
  • ان میں سے 5 افراد ہر وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھتے ہیں اور چھٹا شخص قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہے۔
  • ہر 8 گھنٹے بعد باری بدلتی ہے اور نیا دستہ درود شریف پڑھنے کے لئے آتا ہے۔ یوں 24 گھنٹے میں کل 18 افراد کی باری آتی ہے۔
  • تمام گوشہ نشینان ہمہ وقت باوضو رہتے ہیں۔
  • تمام گوشہ نشینان دن کو روزے سے رہتے ہیں۔
  • گوشہ نشینان نماز پنجگانہ کے علاوہ تہجد، چاشت، اشراق اور اوابین بھی پڑھتے ہیں۔
  • کل وقتی گوشہ نشینان کے علاوہ زائرین کو جزوقتی طور پر بھی ایک دو گھنٹے کے لئے درود شریف پڑھنے کے لئے گوشۂ درود میں شریک ہونے کی اجازت ہوتی ہے۔ [5]

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی[ترمیم]

  • ہر انگریزی ماہ کی پہلی جمعرات کو گوشۂ درود میں ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوتی ہے۔ جس سے بالعموم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خطاب کرتے ہیں۔ [6]
قونیہ، ترکی میں واقع مولائے روم کا مزار

گوشۂ درود کی عمارت[ترمیم]

  • منہاج القرآن کی مرکزی سیکرٹریٹ واقع ماڈل ٹاؤن لاہور میں مینارۃ السلام کے نام سے گوشہ درود کی عظیم عمارت کھڑی ہے، جس کا گنبد ترکی کے تاریخی شہر قونیہ میں واقع مولانا روم کے مزار کے گنبد کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ [7]

حلقۂ درود[ترمیم]

گوشۂ درود کی ذیلی شاخیں حلقۂ درود کہلاتی ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ یہ حلقے پاکستان کے تمام شہروں میں یونین کونسل کی سطح پر قائم کئے جاتے ہیں۔ ان حلقہ ہائے درود میں ہفتہ وار محافل درود ہوتی ہیں، جن میں مقامی آبادی کے لوگ شرکت کرتے ہیں۔

اعداد و شمار[ترمیم]

سال 2005ء سے اب تک پڑھے گئے درود کا ریکارڈ ویب سائٹ پر محفوظ ہے، جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ [8]

اندرونی روابط[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]