ہندوستانی کھانوں کی فہرست

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یہ ہندوستانی پکوانوں کی فہرست پر مشتمل مضمون ہے ۔ اس فہرست میں بہت سے پکوان پورے ہندوستان میں بنائے جاتے ہیں۔ ہندوستانی کھانوں میں ہندوستان کے مقامی کھانوں کی وسیع اقسام شامل ہیں جن میں سے متعدد پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی مقبول ہیں۔ آب و ہوا، زمین اور مٹی کی مختلف اقسام اور پیشوں میں تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے، یہ کھانے ایک دوسرے سے نمایاں طور پر مختلف ہوتے ہیں۔ ان پکوانوں میں مقامی طور پر دستیاب اجزاء مثلاََ جڑی بوٹیاں ، سبزیاں اور پھل استعمال ہوتے ہیں۔ ہندوستانی کھانا بھی ہندو مذہب اور روایات کی طرح مذہبی اور ثقافتی انتخاب سے بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔ کچھ ہندوستانی پکوان ہندوستان کے ایک سے زیادہ خطوں میں عام ہیں، جن میں بہت سے سبزی پر مشتمل پکوان ہیں۔ ہندوستانی پکوانوں میں عام طور پر پائے جانے والے اجزاء میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

چاول ، گندم ، ادرک ، ہری مرچ اور مصالحے

شمال مشرقی ہندوستان[ترمیم]

ہندوستان کے شمال مشرق میں آسام ، منی پور ، میگھالیہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، سکم، تریپورہ اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔ [1]

نام تصویر تفصیل سبزی /
گوشت
ماچھ جھول آسام سے پٹول، ٹماٹر، مرچ، ادرک اور لہسن کے ساتھ مچھلی گوشت [1]
سور گوشت بھرتا تریپورہ سے پیاز، مرچ، ادرک اور لہسن کے ساتھ ابلا ہوا سور کا گوشت گوشت [1]
چک ہاؤ کھیر منی پور سے جامنی چاول دلیہ سبزی[1]
گلہو گلہو کھچڑی سے ملتا جلتا پکوان ہے، یہ چاول اور دال سے بنتی ہے اور شمال مشرقی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں بھی مقبول ہے۔ سبزی

مزید دیکھیے[ترمیم]

ہندوستانی روٹی کی فہرست ہندوستانی مشروب کی فہرست ہندوستانی اچار کی فہرست ہندوستانی میٹھے کی فہرست مٹن گوشت

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "Flavours from the hills"۔ دی ہندو۔ 16 November 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 ستمبر 2016