مندرجات کا رخ کریں

ٹومب رایڈر اوسیرس کا مخطوطہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

فائل:Tr m1.jpg Tomb Raider: The Osiris Codex ٹومب رایڈر اوسیرس کا مخطوطہ

ٹومب رایڈر اوسیرس کا مخطوطہ موبائل فونز کے لیے تیار کیے گئے ٹومب رایڈر سیریز کا پہلا گیم ہے، جو ایڈوز انٹرایکٹو کی طرف سے شائع کیا گیا ہے اور کور ڈیزائن نے اسے تیار کیا ہے۔ اس گیم کا مرکزی خیال ماہر آثار قدیمہ لارا کرافٹ کی مہم جوئی ہے۔ یہ گیم 2003 ء جاری کیا گیا۔

اقسام فونز

[ترمیم]

یہ کھیل مندرجہ ذیل اقسام کے موبائل فونز کے لیے مناسب ہے :

  • نوکیا 3200، 5100، 6100، 6220، 6610، 7210، 7250
  • نوکیا 3650، 7650، 6600
  • موٹرولا V525، V600
  • موٹرولا T720، T720i
  • شارپ GX10، GX20
  • ساگام مائیV65
  • سونی ایریکسن K700i، V600i
  • فلپس 650

کہانی

[ترمیم]

یہ موبائل فون کے لیے تیار کی گئی ٹومب ریڈر سیریز کا پہلا حصہ ہے، دوسرا حصہ ٹومب رایڈر شنگرف کی تلاش اور تیسرا حصہ ٹومب رایڈر زندگی کا امرت تھا۔ گیم کے پہلے حصہ میں لارا کرافٹ ایک نامعلوم کلائنٹ کے لیے مصر کے قدیم مقبروں سے اوسیرس کا مخطوطہ کھوج نکالتی ہے۔ پیپائرس پر لکھا یہ مخطوطہ کسی کیمیائی فارمولے کا ہے جو اوسائرس دیوتا سے منسوب ہے۔ لارا نے اس پراسرار چیز حاصل کرنے کے لیے ایک گمنام شخص سے اجرت حاصل کی۔ مصری دیومالا میں اوسائرس دیوتا مرکر جی اٹھنے اور ابدی زندگی کے ساتھ ساتھ کیمیا دانی میں بھی ماہر سمجھا جاتاتھا۔

لیول

[ترمیم]

اس گیم میں کھلنے کے لیے کل 15 عدد لیول اور ایک ٹریننگ لیول ہے۔

  1. ٹریننگ لیول
  2. اہرام تک رسائی
  3. نامکمل گذرگاہ
  4. کھائی
  5. آگ کا بپتسمہ
  6. خفرے کا مندر
  7. جنازہ کا کمرہ
  8. اسٹیٹ کا معما
  9. معراج آسمان
  10. زندگی کا درخت
  11. ریننیوٹٹ کا مقبرہ
  12. غلام گردش
  13. گمشدہ مقبرہ
  14. ہورس کا غار
  15. مخطوطہ پھیلی
  16. فرار

ڈاؤنلوڈ (ڈاؤن لوڈز) اور متعلقہ روابط

[ترمیم]

گیم ڈاؤن لوڈز

http://groups.google.com/group/TombraiderGame/web/tombraider1.jar[مردہ ربط]

ایمولیٹر ڈاؤن لوڈز

http://mocas.home.sapo.pt/ngagecool.rarآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ mocas.home.sapo.pt (Error: unknown archive URL)

اگر پرابلم آئے تو ریفریش کر لیں

ٹومب رایڈر سیریز

[ترمیم]