"قائی قبیلہ" کے نسخوں کے درمیان فرق
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم) |
(کوئی فرق نہیں)
|
نسخہ بمطابق 11:46، 26 اپریل 2020ء
قائی قبیلہ (ترکی: Kayı boyu) ترک قبائل کی ایک بڑی شاخ، غز ترک کے 24 قبائل میں سے ایک۔ قائی ترکی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی "وہ شخص جس کے پاس قوت و اقتدار ہو" آتے ہیں۔ خیمہ بدوش اور جنگجو قبیلہ تھا۔
قائی قبیلہ گیارہویں صدی میں وسط ایشیا سے اناطولیہ آیا تھا جہاں اس وقت سلجوقی سلطنت تھی۔ اس کے علاوہ قبیلہ کے بعض خاندان چودہویں صدی سے بلقان میں رہتے ہیں۔
موجودہ ترکی میں صوبہ بیلیجک (Bilecik) قائی قبیلہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے، دولت عثمانیہ کے سلاطین عثمانی خاندان کی اصل اسی قبیلہ کی جانب ہے۔
قبیلہ کا نسب
غز (Oğuz) قبیلہ کی دو شاخیں ہیں: پہلی شاخ؛ بوزوق (Bozok) اور دوسری شاخ؛ اوچوق (Üçok) ہے۔
غز کی تین شاخیں اور تھیں جن کے سرداروں کو "بوزوقلار" (Bozoklar) کہا جاتا تھا:[1][2]
- شاخ "غون خان" ( Gün Han)
- شاخ "آی خان" (Ay Han)
- شاخ "یلدیز خان" (Yıldız Han
"غون خان" شاخ کے چار قبائل تھے:
- "قائی قبیلہ" (Kayı) عثمانی خاندان اسی سے تھا۔[2]
- "بیات" (Bayat)
- "آلقا اولی" (Alkaevli)
- "قرۃ اولی" (Karaevli)
سیاسی حالت
کچھ تاریخی مآخذ اور مجموعہ دستاویزات عثمانی سے معلوم ہوتا کہ یہ قبیلہ گیارہویں صدی میں منگولوں کے حملوں کی وجہ سے اس وقت کے ان کے سردار "گوندوز الپ" کی قیادت میں وسط ایشیا سے ہجرت کر کے اناطولیہ آ گیا تھا، وہاں سلجوقی سلطنت کا اقتدار تھا، مشرقی اناطولیہ میں خیمہ زن ہوا، اگلے سال اس کے سردار گوندوز الپ کی دریائے دجلہ میں ڈوب کر موت ہو گئی، اس کے بعد ان کا بیٹا سلیمان شاہ قبیلہ کا سردار بنتا ہے، چند سالوں کے بعد دریا پار کرتے ہوئے ہی ان کی بھی موت ہو جاتی ہے، ان کے بعد ان کا بیٹا اطغرل قبیلہ کا سردار بنتا ہے، جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کا باپ تھا۔ مشرقی اناطولیہ میں قائی قبیلہ کے بہت سے آثار اور قبریں ملتی ہیں۔[3][4][5]
چوبیس قبائل کا شجرہ نسب
Oğuzlar غز
Bozoklar بوزوق
Üçoklar اوچوق
Gün Han امیر الشمس
Kayı قائی
Bayat بيات
Alkaevli
Karaevli
Ay Han أمير القمر
Yazır
Döğer
Dodurga
Yaparlı
Yıldız Han أمير النجم
Avşar
Kızık
Beğdili
Karkın
Gök Han أمير السماء
Bayındır
Beçenekالبجناك
Çavuldur
Çepni
Dağ Han أمير الجبل
Salur
Eymür
Alayuntlu
Yüreğir
Deniz Han أمير البحر
İğdir
Büğdüz
Yıva
Kınık
علامت: پرندہ شاہین
علامت: پرندہ عقاب
علامت: پرندہ عقاب
علامت: پرندہ سنقر
علامت: پرندہ الشویہین
علامت: پرندہ باز
حوالہ جات
- ↑ "الدولة العثمانية المجهولة"۔ Goodreads۔ 2 سبتمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2017
- ^ ا ب أحمد آق كوندز، سعيد أوزتورك۔ "كتاب الدولة العثمانية المجهولة"۔ مكتبة طريق العلم۔ 16 سبتمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 اپریل 2017
- ↑ "كتاب الدولة العثمانية / يلماز أوزتونا : — miqat-history"۔ www.miqat-history.net (بزبان عربی)۔ 19 مايو 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2017
- ↑ "قيام الدولة العثمانية / محمد فؤاد كوبريلي, تعريب أحمد السعيد سليمان"۔ oseegenius.pisai.it۔ 2 أبريل 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2017
- ↑ "تحميل كتاب تاريخ العثمانيين من قيام الدولة الى الانقلاب على الخلافة"۔ j4up.blogspot.ae۔ 19 مايو 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اپریل 2017