تبادلۂ خیال صارف:Noorhasanqasmimaulana
خوش آمدید!
(?_?)
جناب Noorhasanqasmimaulana کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
- --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:29, 8 جولائی 2012 (UTC)
جواب مراسلہ[ترمیم]
آپ کو نستعلیق میں نظر اس لیے نہیں آرہا کہ آپ کے شمارندہ (کمپیوٹر) پر نستعلیق نویسہ (فونٹ) نصب (انسٹالڈ) نہیں ہے۔ لہذا سب سے پہلے آپ اسے نصب کریں۔ نیز اوپر خوش آمدید کے پیغام میں جن صفحات کے حوالے دیے گئے ہیں انہیں بغور ملاحظہ فرمائیں، اس سے آپ کی یہ مشکل دور ہوسکتی ہے۔ نیز جو ہدایات درج بالا پیغام خوش آمدید میں دی گئی ہیں (اپنے ہر پیغام کے آخر میں اپنی دستخط لگانا، وغیرہ) ان کا بطور خاص خیال رکھیں۔ اور پھر کوئی بھی مشکل درپیش ہو تو مجھ سے یا یہاں موجود کسی بھی ساتھی سے رابطہ کرسکتے۔ مزید یہ کہ آپ اپنے صفحہ صارف پر جو رکھنا چاہیں مدرسہ سے متعلق رکھیں۔ ممنون --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 13:39, 8 جولائی 2012 (UTC)
تصویر[ترمیم]
سب سے پہلے تو نور بھائی ایک اہم بات گوش گذار کرتا ہوں کہ جب بھی آپ کوئی پیغام کسی کو بھی تحریر کریں تو اپنی دستخط ضرور شامل کریں۔
تصویر لگانے کا طریقہ کار یہ ہے کہ دائیں قائمہ میں بہت سے اختیارات موجود ہیں۔ جیسے حالیہ تبدیلیاں، تصادفی مقالہ، رابطہ، عطیہ کیجیے وغیرہ۔ اسی کے کچھ نیچے آلات ہوگا۔ اس پر طق (کلک) کرینگے تو ایک اختیار (آپشن) ہوگا -زبر اثقال- بس اس کو طق کر دیجیے تصویر کو زبراثقال (اپلوڈ) کا صفحہ کھل جائیگا۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 15:54, 8 جولائی 2012 (UTC)