منور بدایونی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منور بدایونی
معلومات شخصیت
پیدائش 2 دسمبر 1908ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بدایوں ،  اتر پردیش ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 6 اپریل 1984ء (76 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  سندھ ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت برطانوی ہند
پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ شاعر ،  اردو   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کارہائے نمایاں نعت   ویکی ڈیٹا پر (P800) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

منور بدایونی (پیدائش: 2 دسمبر 1908ء - وفات: 6 اپریل 1984ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر تھے۔اُن کا تخلص منور تھا۔

حالات زندگی[ترمیم]

منور بدایونی 2 دسمبر، 1908ء کو لکھنؤ، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے[1][2][3]۔ ان کا اصل نام ثقلین احمد تھا۔ ان کے شعری مجموعوں میں منور نعتیں، منور غزلیں اور منور قطعات اور منور نغمات شامل ہیں۔ ان کی کی شعری کلیات منور کلیات کے نام سے اشاعت پزیر ہو چکی ہے۔ منور بدایونی کے چھوٹے بھائی محشر بدایونی بھی اردو کے ممتاز شاعروں میں شمار ہوتے ہیں۔[1]

تصانیف[ترمیم]

  • منور نعتیں
  • منور غزلیں
  • منور قطعات
  • منور نغمات
  • کلیات منور

نمونۂ کلام[ترمیم]

نعت

نہ کہیں سے دور ہیں منزلیں، نہ کوئی قریب کی بات ہے جسے چاہے اس کو نواز دے، یہ درِ حبیب کی بات ہے
جسے چاہا در پہ بلالیا، جسے چاہا اپنا بنالیا​یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے، یہ بڑے نصیب کی بات ہے
وہ بھٹک کے راہ میں رہ گئی،یہ مچل کے در سے لپٹ گئیوہ کسی امیر کی شان تھی، یہ کسی غریب کی بات ہے
ترے حسن سے تری شان تک ہے نگاہ و عقل کا فاصلہیہ ذرا بعید کا ذکر ہے، وہ ذرا قریب کی بات ہے
تجھے اے منور بے نوا، در شہ سے چاہیے اور کیا؟ جو نصیب ہو کبھی سامنا، تو بڑے نصیب کی بات ہے[4]

وفات[ترمیم]

منور بدایونی 6 اپریل 1984ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں عزیز آباد کے قبرستان آسودۂ خاک ہیں۔[1][3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ عقیل عباس جعفری: پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء<، ص 561
  2. منور بدایونی، سوانح و تصانیف ویب، پاکستان
  3. ^ ا ب ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ، وفیات ناموران پاکستان، لاہور، اردو سائنس بورڈ، لاہور، 2006ء، ص 856
  4. انتخابِ منور بدایونی، اردو محفل فورم، پاکستان