اروند ساونت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اروند ساونت
 

معلومات شخصیت
پیدائش 31 دسمبر 1951ء (73 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت شیو سینا [1]  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ہندی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

اروند گن پت ساونت (انگریزی: Arvind Sawant) (پیدائش: 31 دسمبر، 1951ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں جن کا تعلق سیاسی جماعت شیو سینا سے ہے۔ وہ شیو سینا کے بی جے پی سے اتحاد اور مہاراشٹر اور بھارت کی مرکزی حکومت میں اتحاد کے دور میں وہ بھاری صنعتوں اور عوامی صنعتوں کے وزیر رہے۔ وہ 2014ء سے رکن پارلیمان رہے۔ 11 نومبر 2019ء کو نریندر مودی حکومت کے کابینہ سے مستعفی ہوئے، جس کی وجہ ان کی جماعت اور بی جے پی کے بیچ رسا کشی تھی۔ یہ اسی سال ہو رہے ریاستی قانون ساز اسمبلی انتخابات تک بھی جاری رہا[3] اور اسی رسا کشی کی وجہ سے ریاست میں مہا وکاس اگھاڑی حکومت وجود میں آئی جس میں شیو سینا کے نے راشٹروادی کانگریس پارٹی اور انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ مل کر حکومت سازی کی اور اپنے سابقہ اور دیرینہ سیاسی حلیف بی جے پی سے کنارہ کش ہوئی۔

وزارتی دور کی اہم پیش رفت[ترمیم]

بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے مرکزی وزیر اروند ساونت نے اپنے برسر عہدی دور میں انٹرنیشنل سینٹر فار آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) میں جانچ کی نئی سہولیات کا افتتاح کیا۔ روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں ہائی برڈ الیکٹرک گاڑیوں کے تکنیکی فائدوں سے روشناس کرانے کے لیے ایک تکنیکی تعارفی مہم بھی چلائی گئی۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ https://web.archive.org/web/20190820105457/https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/ — سے آرکائیو اصل فی 20 اگست 2019
  2. https://web.archive.org/web/20190401095411/http://164.100.47.194/Loksabha/Members/AlphabeticalList.aspx — اخذ شدہ بتاریخ: 23 جولا‎ئی 2018 — سے آرکائیو اصل فی 1 اپریل 2019
  3. "Shiv Sena MP Arvind Sawant to quit as Union minister"۔ دی ٹائمز آف انڈیا۔ 11 نومبر 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 نومبر 2019 
  4. بھاری صنعتوں اور سرکاری صنعتوں کے وزیر نے آئی سی اے ٹی میں جانچ کی نئی سہولیات کا افتتاح کیا